Pakistan violates ceasefire again, fires at forward Indian posts
پاکستان کی جانب سے ضلع پونچھ میں خطہ قبضہ پر ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی اس طرح وزیر اعظم کے دورہ سے تین دن قبل پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ دفاعی ترجمان منیش مہتا نے بتایا کہ پاکستان سپاہیوں نے کل رات 11:45بجے پونچھ کے مندھر علاقہ میں ہندوستانی چوکیوں پر بھاری خودکار اور ہلکے اسلحہ سے فائرنگ کی ۔ہندوستانی سپاہیوں نے ویسے ہی اسلحہ سے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کا تبادلہ تقریباً10منٹ تک جاری رہا تاہم اس میں کوئی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ حالیہ عرصہ میں پاکستانی سپاہیوں نے جنگ بندی کی کئی مرتبہ خلاف ورزی کی ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں