راہل گاندھی ناانصافی کے خلاف لڑنے کے خواہاں - سابق مرکزی وزیر منیش تیواری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-01

راہل گاندھی ناانصافی کے خلاف لڑنے کے خواہاں - سابق مرکزی وزیر منیش تیواری

نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس نے آج پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی پر سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ کے تبصروں کورد کردیا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ تاندھی کے پاس ایک حکمراں کا مزاج نہیں ہے ۔ راہول گاندھی پر ڈگ وجئے سنگھ کے متنازعہ تبصرہ کو کوئی اہمیت نہ دیتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر و سابق مرکزی وزیر منیش تیواری نے کہا کہ سنگھ کے تبصرہ کو زیادہ نہ پڑھئے ، ایک ٹی وی چیانل سے بات چیت کرتے ہوئے تیواری نے کہا کہ راہول گاندھی کے رول کا اپوزیشن میں کانگریس کے رول کے ذریعہ تعین کیاجائے گا ۔ ڈگ وجئے سنگھ کی ایک انٹرویو میں بات چیت کے دو دن بعد منیش تیواری کا بیان منظر عام پر آیا جس میں سنگھ نے کہا تھا کہ راہول گاندھی کے پاس ایک حکمراں کامزاج نہیں ہے ۔ حکمراں کے مزاج کے تحت وہ ستہ دھاری شخص نہیں ہیں ۔ وہ ایسے شخص ہیں جو نا انصافی کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں۔ وہ ایک ایسے شخص ہیں جو نا انصافی کے خلاف لڑنے کے خواہاں ہیں ۔ سنگھ نے گوا میں ایک نیوز چیانل کو انٹر ویو میں یہ بات کہی تھی۔ وہ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا گاندھی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے اور ایک پچھلی نشست پر بیٹھیں گے اور دیگر کو یہ ذمہ داری حوالے کریں گے ۔ ڈک وجئے سنگھ نیکہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ایک جمہوریت میں اپوزیشن کی جگہ ضروری ہے کیونکہ کانگریس اپوزیشن کا بڑا گروپ ہے ۔ راہول کو یہ ذمہ داری لینی چاہئے ۔ تیواری نے کہا کہ جمہوریہ میں ہر کسی کا ایک نقطہ نظر ہوتا ہے لیکن اس کامطلب ضروری نہیں ہے کہ کوئی بھی شخص کسی دیگر پر انگشت نمائی کرے ۔ ایک اور پارٹی لیڈر انیل شاستری جو کانگریس ورکنگ کمیٹی میں خصوصی طور پر مدعو کئے گئے تھے ٹویٹر پر کہا کہ کوئی بھی پارٹی اس وقت تک انتخاب نہیں جیت سکتی اگر اس کا لیڈر حکمراں بننے کا خواہاں نہ ہو۔ راہول گاندھی ذہین ہیں اور اس کو بہتر سمجھتے ہیں۔کانگریس ایک بار پھر اقتدار پر آئے گی ۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ میرا یہ ٹھوس ایقان ہے کہ راہول گاندھی کی پوری مہم انتخابات جیتنے کی سمت میں تھی تب وہ انتخابی سیاست میں حکمراں ہونے کا خواہاں کیوں نہیں ہوسکتا ۔ گوا میں ایک ٹی وی چیانل کیجانب سے ڈگ وجئے سنگھ کے ٹیلی ویژن انٹر ویو کے ٹیلی کاسٹ کے بعد ہفتہ کو تنازعہ پیدا ہوگیا تھا جسکے دوران انہوں نے کہا تھا کہ راہول گاندھی کے پاس ایک حکمراں کا مزاج نہیں ہے اور مزید کہا کہ ان کا یہ احساس ہونا چاہئے کہ انہیں لوک سبھا میں پارٹی کے قائد کا عہدہ سنبھالنا ہوگا ۔ ان کا مزاج ایسا ہے کہ وہ نا انصافی کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے انٹرویو میںیہ بات کہی تھی ۔ ان کے تبصروں کے تعلق سے پوچھنے پر انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا تھاکہ ان کا مطلب یہ تھا کہ راہول ایک ایسے شخص ہیں جو اقتدار چلانے کے خواہاں نہیں ہیں۔ وہ اقتدار کے بھوکے نہیں ہیں لیکن ناانصافی کے خلاف لڑنے کے خواہاں ہیں ۔ بنگلور میں وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی تھی ۔ میں کہنا چاہتاہوں کہ وہ ہمیشہ ناانصافی کے خلاف لڑتے ہیں اور چنانچہ وہ اقتدار کے لئے نہیں لڑرہے ہیں ۔وہ محض نا انصافی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ جوہمارے اور انکے درمیان یہ فرق ہے وہ جارحانہ تیور اپنا لیتے ہیں جب نا انصافی کے خلاف لڑنا ہوتا ہے۔

Rahul Gandhi wants to fight against injustice - former Union Minister Manish Tiwari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں