ہند - چین کے درمیان دو اہم معاہدوں پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-01

ہند - چین کے درمیان دو اہم معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی؍ بیجنگ
پی ٹی آئی
نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کے دورہ چین کے موقع پر آج ہندوستان اور چین کے تین معاہدوں پر دستخط کئے۔ دونوں ممالک کے درمیان جن تین یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ان میں صنعتی پارک اور دریائے برہم پتر میں سیلاب کے اعداد و شمار سے متعلق معاہدے شامل ہیں ۔ ان معاہدوں پر حامد انصاری اور چین کے نائب صدر لی یوانچاؤ نے بات چیت کے بعد دستخط کئے ۔ صنعتی پارک سے متعلق معاہدہ ، ہندوستان میں چینی سرمایہ کاری کو ذہن میں رکھ کر کیا گیا ہے ۔ دریائے برہم پتر میں سیلاب کے بارے میں اعداد و شمار سے متعلق معاہدہ سے ہندوستان کو اس دریا میں سیلاب آنے کے بارے میں پیش قیاسی کرنے میں مدد ملے گی ۔ تیسرے معاہدے کے تحت ایک فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے انتظامی عہدیدار وقفہ وقفہ سے ملاقات کرتے ہوئے ایک دوسرے کو اپنی معلومات سے واقف کراسکیں گے ۔ دوسری طرف ہندوستانی وزیر کامرس نرملا سیتا رامن نے اپنے چینی ہم منصب گاؤ ہچنگ سے بات چیت کی ۔ باور کیاجاتا ہے کہ انہوں نے تجارتی خسارہ پر ہندوستان کی تشویش کااظہار کیا اور ہندوستانی اشیا و خدمات کے لئے وسیع تر رسائی کا مطالبہ کیا ۔ ہندوستان کافی عرصہ سے اس کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ ستیا رامن ایک وفد کا حصہ ہے جو نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کے ساتھ ہے ۔ ہندوستان کو توقع ہے کہ چین مختلف ریاستوں میں صنعتی پارکس قائم کرے گا اور ہندوستانی و چینی صنعتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دے گا جن میں مختلف ہندوستانی صنعتی پارکس شامل ہیں تاکہ دونوں ملکوں کی صنعتوں کو زبردست ترقی مل سکے ۔ ان معاہدوں پر دستخط کے ساتھ ہی حامد انصاری کے دور ہ چین کا اختتام عمل میں آیا۔

India, China sign 2 important pacts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں