ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اچانک اضافہ - مرکزی وزیر اغذیہ رام ولاس پاسوان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-21

ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اچانک اضافہ - مرکزی وزیر اغذیہ رام ولاس پاسوان

پٹنہ
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر اغذیہ وعوامی نظام تقسیم رام ولاس پاسوان نے آج ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کے لئے ذخیرہ اندوزوں کو مورد الزام ٹھہرایا اور ان سے نمٹنے کے لئے سخت قوانین بنانے کا مشورہ دیا ۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ غذا اور ترکاریوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ کیونکہ ذخیرہ اندوزان اشیاء کا ذخیرہ کررہے ہیں اور مارکٹ میں اس کی دستیابی کے باوجود ایسی اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کررہے ہیں ۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ آلو، ٹماٹر اور پیاز جیسی ترکاریوں کی قیمت میں اچانک اضافہ کے کیس کو اس نظریہ سے دیکھا جارہا ہے کہ ذخیرہ اندوز مصنوعی قلت پیدا کرتے ہوئے دو تا تین دنوں میں ان اشیاء کا ذخیرہ کررہے ہیں ۔پاسوان نے کہا کہ غذا اور ترکاری کی قلت کے امکان کے تعلق سے دیگر کئی عناصر جیسے افواہوں اور میڈیا رپورٹس کو ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے ذمہ دار قرار دیاجارہا ہے ۔ کیونکہ ذخیرہ اندوز بر وقت چوکسی اختیار کئے ہوئے ہیں اور بعد ازاں اس کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کے لئے دونوں سے ایسی اشیاء کا ذخیرہ کررہے ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ مرکز نے غذا اور ترکاریوں کی قیمتوں میں مصنوعی قلت کے لئے ایک بڑے سبب کے طور پر ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پاسوان نے مارکٹ کو باقاعدہ بنانے کے لئے تمام ریاستوں میں سخت قواعد وضع کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری اشیاء قانون میں ترمیم کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کو اس وقت مقررہ چھ مہینوں کی سزا کو بڑھا کر ایک سال کیاجانا چاہئے ۔

Price rise: Paswan seeks punitive measures against hoarders

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں