پاکستان کی جانب سے لڑائی بندی کی پھر خلا ف ورزی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-27

پاکستان کی جانب سے لڑائی بندی کی پھر خلا ف ورزی

جموں
پی ٹی آئی
پاکستانی فوج نے ایک بار پھر لڑائی بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع جموں میں خطہ قبضہ پر ہندوستانی سرحد چوکیوں کو چھونے اسلحہ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں فوج کو جواب دینے پر مجبور ہونا پڑا ۔ محکمہ دفاع کے پی آزاد نے آج یہاں بتایا کہ پاکستانی فوج نے کل رات دیر گئے تقریباً11بج کر 10 منٹ پر ضلع جموں کے پلن والا سیکٹر میں سرحدی چوکیوں پر چھوٹے اسلحہ سے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فوج نے پوزیشن سنبھال لی اور پاکستانی فائرنگ کا جواب دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی وجہ سے جان و مال کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ نگوترا میں قائم16کارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی فوج ، پاکستانی فوج کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔ گزشتہ7گھنٹوں میں پاکستانی فوج نے دوسری مرتبہ لڑائی بندی کی خلاف ورزی کی ہے جب کہ جولائی کے مہینہ میں اس نے8ویں مرتبہ لڑائی بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔

Pakistani troops violate ceasefire again

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں