پاکستان نے 19 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-24

پاکستان نے 19 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی - ارون جیٹلی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
نئی حکومت کے اقتدار پر آنے کے بعد سے پاکستان نے جموں و کشمیر میں19مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور ہندوستان نے ہر صورت میں مناسب طریقہ سے جوابی کارروائی کی ہے۔ راجیہ سبھا کو اس بات سے منگل کے دن مطلعکیا گیا ۔ اپوزیشن کانگریسی قائد غلام نبی آزاد کی جانب سے موجودہ حکومت پر یہ تنقید کی گئی کہ نریندر مودی ، وزارت عظمیٰ کے عہدہ پر فائز ہونے سے قبل پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر یو پی اے حکومت کو کمزور قرار دیتے ہوئے خوب واویلا کیا کرتے تھے اور اب وہ خود بار بار جنگ بندی کی خلاف روزیوں کے باوجود پاکستان کے آگے جھک کیوں گئے ہیں ۔ اس بات کا جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع ارون جیٹلی نے راجیہ سبھا میں کہا کہ’’موجودہ حکومت اپنے سر ہر گز جھکنے نہیں دے گی‘‘۔ سال حال 16جولائی تک،جموں وکشمیر کی بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر54مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیان کی گئی ہیں ۔ اور اس طرح کی کارروائیوں کا ہندوستان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ جیٹلی نے کہا کہ بعجلت رہنمایانہ طریقہ کار کے ذریعہ مناسب سطح پر پاکستان کے متعلقہ حکام کے روبرو ان مسائل کو اٹھایا جارہا ہے۔
نیز جیٹلی نے یہ بات یاددلائی کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے27مئی کو نئی دہلی میں اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے ساتھ ہوئی ملاقات کے دوران جس بات پر سب سے زیادہ زور دیا تھا۔وہ یہی تھی کہ سب سے پہلے سرحد کی جانب سے کی جانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے ۔ ہمارے وزیر اعظم نے سرحدوں پر امن وسکون کی برقراری اور لائن آف کنٹرول کے تحفظ اورسلامتی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور یاد رہے کہ یہ اجلاس ہماری حکومت کے اقتدارپر آنے کے دوسرے ہی دن مقررکیا گیا ۔ نیز اس اجلاس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے خارجہ معتمد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے باہم ایک دوسرے سے ربط میں رہیں گے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ جدید عسکری فوج کی تعیناتی ، آلات کے موثر استعمال اور لائن آف کنٹرول پر باڑ لگاتے ہوئے در اندازی کے عمل کو روکنے کے لئے موثر نگرانی کا عمل بھی جاری ہے ۔

Pak violated ceasefire 19 times since Modi took over, Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں