مودی کے یوم آزادی خطاب کی تیاریاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-30

مودی کے یوم آزادی خطاب کی تیاریاں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایک ایسے وقت جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پہلے یوم آزادی خطاب کی تیاری کررہے ہیں مختلف وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ماہ کے ختم تک مختلف شعبوں کے پروگراموں کے بارے میں تفصیلات پیش کریں تاکہ تقریب میں انہیں شامل کیا جاسکے ۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم15اگست کو تاریخٰ لال قلعہ سے اپنے خطاب میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ، اسکل ڈیولپمنٹ ،ملازموں کے مواقع پیدا کرنے ، افراط زر پر قابو پانے اور پورے ملک میں ایک سو اسمارٹ شہروں کی تعمیر پر توجہ دیں گے ۔ مختلف وزارتوں اور محکموں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ بجٹ تجاویز پر عمل آوری اور نئی اسکیموں کے بارے میں ایک روڈ میاپ تیار کریں ۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ جولائی کے ختم تک جواب دیں جس کے بعد تفصیلات معتمد کابینہ اجیت سیٹھ کو روانہ کی جائیں گی ۔ کابینہ سکریٹریٹ ان تفصیلات کا جائزہ لے گا اور10اگست سے پہلے اہم فیصلے کئے جائیں گے اور ان نکات کو یوم آزادی خطاب میں شامل کیاجائے گا۔

Ministries asked to give inputs for PM Modi's first I-Day speech

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں