قرآن کی آن لائن تعلیم کیلئے 60 لاکھ ریال کا سعودی عطیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-22

قرآن کی آن لائن تعلیم کیلئے 60 لاکھ ریال کا سعودی عطیہ

جدہ
یو این آئی
سعودی عرب نے قرآن کی آن لائن تعلیم کے لئے60لاکھ ریال کا عطیہ دیا ہے ۔ ولی عہد اور نائب وزیر اعظم سلمان بن عبدالعزیز نے ’’خیرکم‘‘ نامی ایک تنظیم کو یہ عطیہ دیا ہے جو تحفیظ القرآن کے لئے کافی عرصے سے سرگرم عمل ہے ۔ شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے کل یہ اعلان تاریخی شہر جدہ کے دورے میں کیا ۔ اس موقع پر سعودی محکمہ آثار قدیمہ و سیاحت کے چیئرمین سلطان بن عبدالعزیزجدہ کے گورنر مشعل بن ماجد بن عبدالعزیز اور گورنر مکہ مکرمہ مشعل بن عبداللہ بن عبدالعزیز بھی موجود تھے ۔ اس دورہ میں سعودی ولی عہد نے تحفیظ القرآن کے لئے سرگرم ادارے ’’خیرکم‘‘ کے مرکز کا معائنہ بھی کیا ۔ آن لائن قرآن کی تعلیم کے لئے اس تنظیم کو60لاکھ ریال کا عطیہ دینے کا اعلان بھی وہیں کیا گیا۔ تنظیم کے عہدیداروں نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مالی معاونت حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ سلمان بن عبدالعزیز نے اس موقع پرتحفیظ القرآن فاؤنڈیشن کے چیئرمین انجینئر عبدالعزیز بن عبداللہ حنفی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی ستائش کی اور قرآن کی تعلیم کے فروغ کے حق میں ان کی خدمات کو سراہا ۔ شہزادے نے’’خیرکم‘‘ کے فروغ تعلیم قرآن کے پوری دنیا میں پھیلے مختلف پروگرام کا بھی جائزہ لیا۔

60 lakh riyals donation to Online Quran education khairukum

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں