پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے - چینی عہدیدار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-22

پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے - چینی عہدیدار

بیجنگ
پی ٹی آئی
افغانستان میں چین کے نئے خصوصی قاصد نے پاکستان اور اس کی طاقتور جاسوسی تنظیم آئی ایس آئی کو کلین چٹ دیدی اور اسی طرح آئی ایس آئی کے دہشت گردی حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کردی ۔ چینی قاصد من یوکسی نے اپنی پہلی ابلاغیہ کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے کافی مثبت اقدامات کئے ہیں اور دہشت گردی کے کلاف جنگ میں حصہ لیا ہے ۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ ہیرات کے ہندوستانی قونصل خانہ پر پاکستانی لشکر طیبہ کے ملوث ہونے کے بارے میں ان کی رائے کیا ہے ۔اس پر انہوں نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں مثبت اقدامات کرے گا۔ ہندوستانی قونصل خانہ پر آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی ایجنسی نے دہشت گردی کے خلاف اہم کارروائی کی ہے۔ سن یوکسی سابق میں ہندوستان میں چین کے سفیر رہ چکے ہیں اور انہوں نے2006میں ارونا چل پرچین کا دعویٰ پیش کیا تھا۔ چینی قاصد نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اورپاکستان کی ہر ایجنسی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی کارروائی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ناٹو کی افواج اس سال کے ختم تک تخلیہ کردیں گی ایسے میں وہ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے ہندوستان اورپاکستان سے تعاون کررہے ہیں۔ وہ خصوصی قاصد کی حیثیت سے ہندوستان اور پاکستان کے تعلق سے ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔

China's special envoy lauds ISI's fight against terrorism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں