صدر امریکہ اوباما کی جانب سے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-30

صدر امریکہ اوباما کی جانب سے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

واشنگٹن
پی ٹی آئی
صدر امریکہ بارک اوباما نے آج یہ کہتے ہوئے کہ انسانیت کو متحد کرنے کے مشترکہ اقدار کیلئے عید منائی جاتی ہے اور تمام عقائید کے ماننے والوں کے درمیان ان کے تئیں ذمہ داریوں کو تقویت دیتی ہے اقطاع عالم کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کیا۔ اوباما نے اپنے بیان میں کہاکہ سارے امریکہ اور ساری دنیا کے مسلمان جب کہ عیدالفطر منارہے ہیں ان کی اہلیہ میچل اور وہ مسلمانوں اور ان کے خاندانوں کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزرتا ہوا مہینہ روزے رکھنے ،روح کی تجدید اور غریبوں کو امداد فراہم کرنے کا مہینہ تھا۔ اوباما نے کہاکہ عید ماہ رمضان کے اختتام کو ظاہر کرتی ہے اور انسانیت کے مشترکہ اقدار کو منانے اور دیگر عقائد کے ماننے والوں ،خصوصیت کے ساتھ غریبوں ، تنازعات اور امراض کے شکار انسانوں کو بھی متحد کرتی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ امریکہ میں عید امریکی مسلمانوں کے کارناموں اور امریکہ میں جمہوریت کے تانے بانے کو مستحکم کرنے، ان کی خدمات کو بھی یاد دلاتی ہے۔ اسی سبب ہم تمام عقائد کے ماننے والوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اوباما نے امریکہ اور دنیا کے مسلمانوں کو عید مبارک کہا۔

Obama congratulates Muslims on Eid Al-Fitr

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں