عراقی پارلیمنٹ ملتوی - سیاسی قیادت داعش سے نمٹنے میں ناکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-09

عراقی پارلیمنٹ ملتوی - سیاسی قیادت داعش سے نمٹنے میں ناکام

بغداد
رائٹر
عراق کی نئی پارلیمنٹ نے کل اپنے اجلاس کو آئندہ5ہفتوں کے لئے ملتوی کردیا ۔ اس طرح ملک کی سیاسی قیادت بحران کے حالات میں سنی عسکریت پسندوں کا سامنا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ کارگزار اسپیکر مہدی الحفیظ نے حکومت کے تین اعلی عہدوں پر نامزدگیوں پر افہام و تفہیم اور کسی معاہدہ پر پہنچنے سے سیاسی حلقوں کے قاصر رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو12اگست تک ملتوی کیاجائے گا۔ پارلیمنٹ کا التوا عراق کے بیشتر حصوں پر اسلامی ریاست عراق و شام(آئی ایس آئی ایس) کے قبضہ کے تناظر میں عراق کے شیعہ حلقے ، اقوام متحدہ ، امریکہ اور ایران کے لئے نہایت مایوس کن ہے جنہوں نے فوری متحدہ حکومت کی تشکیل پر زور دیا ہے تاکہ سب مل کر ملک کو بحران سے باہر نکال سکیں۔ اس دوران یعہ وزیر اعظم نوری المالکی نے تیسری میعاد کے لئے وزارت عظمیٰ پر فائز رہنے کا ارادہ ترک کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ عراق کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے ایک سینئر شیعہ رکن نے بتایا کہ سیاستدان جو فیصلے لے سکتے ہیں حالات اس سے بھی زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل میں آنے والی مشکلات سے نپٹیں گے اور وزیر اعظم ، صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدوں کے لئے نئے اجلاس کی شروعات ہوگی۔ لیکن پارلیمنٹ کے کارگزار صدر مہدی الحافظ نے پارلیمنٹ کو پانچ ہفتوں کے لئے ملتوی کردیا ۔اقوام متحدہ کے ساتھ امریکہ اور ایران نے بھی عراق کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے وہاں نئی مخلوط قائم کرنے کی اپیل کی تھی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں