عمان میں ہندوستانی ملازمین کی تعداد میں کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-09

عمان میں ہندوستانی ملازمین کی تعداد میں کمی

دبئی
پی ٹی آئی
عمان میں گزشتہ 2ماہ کے دوران ہندوستانی ورکرس کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ ایک نیوز رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ورکرس کے علاوہ پاکستان ، مصر اور ایتھوپیا سے آنے والے تارکین وطن کی تعداد بھی گھٹی ہے ۔ اپریل کے مقابلہ مئی میں عمان آنے والے ہندوستانی ورکرس کی شرح میں ایک فیصد کمی واقع ہوئی ۔ ٹائمز آف عمان نے نیشنل سنٹر ٖفاراسٹیٹکس اینڈ انفارمیشن کی تازہ ترین رپورٹ کے حوالے سے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ عمان میں جاریہ سال کے دوران گزشتہ مارچ میں ہندوستانی ورکرس کی تعداد5,97,769تھی جو اپریل کے دوران5,96,590ہوگئی جو0.1فیصد کمی کے مساوی ہے۔ اعدا و شمار کے مطابق مئی میں ہندوستانی ورکرس کی تعداد596226ہوگئی۔ عمان میں ہندوستانی ورکرس کی تعداد میں کمی جنوبی ہند کے باشندوں کے رویہ اور رجحان میں تبدیلی کا نتیجہ ہے جو اب خلیجی ممالک کا رخ کرنے سے گریز کررہے ہیں ۔ عمان میں ایک کنسٹرکشن کمپنی کے مالک عبدالغفور نے بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ پہلے جنوبی ہند کے ورکرس سخت سے سخت محنت کے لئے تیار رہتے تھے تاہم اب جذبہ برقرار نہیں رہا۔ اب انہیں اپنی ہی ریاست (ملک) میں اچھی تنخواہ نصیب ہوجاتی ہے ۔ علاوہ ازیں ان کی تعداد میں کمی بعض زمروں کے ورکروس کی بھرتیوں پرعارضی پابندی کا بھی نتیجہ ہوسکتی ہے ۔

Drop in number of Indians working in Oman

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں