این ٹی راما راؤ کے مضمون کو شامل نصاب کا منصوبہ - کانگریس کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-05

این ٹی راما راؤ کے مضمون کو شامل نصاب کا منصوبہ - کانگریس کی تنقید

حیدرآباد
یو این آئی
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش کی نصابی کتابوں میں بانی تلگو دیشم پارٹی و سابق چیف منسٹر این ٹی راما راؤ کے ایک مضمون کو نصاب میں شامل کرنے کا منصوبہ تیا ر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تعلیمی سال سے این ٹی راما راؤ پر ایک مضمون دسویں جماعت کی کتاب میں شامل کیاجارہا ہے ۔ اس مضموں میں این ٹی راما راؤ کی زندگی اور تلگو دیشم پارٹی کے قیام کے سلسلہ میں ان کی جدو جہد کو شامل کیاجائے گا ۔ اس مضمون میں ان کے وزارت اعلیٰ کے دوران اور ان کے تلگو عوام کے لئے کارناموں کو بھی شامل کیاجائے گا ۔ چندرا بابو نائیڈو کی اس تجویز پر کانگریس کے رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے شدید نکتہ چینی کی ہے۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ این ٹی راما راؤ کو دھوکہ دے کر ان کے داماد چندرابابو نائیڈو نے پارٹی اورحکومت پر قبضہ جمالیا ہے ، کیا چندرا بابو نائیڈو اپنی اس دھوکہ بازی کو بھی اس مضمون میں شامل کریں گے ۔ انہوں نے دریافت کیا کہ این ٹی راما راؤ نے ہی تلگو عوام کے لئے خدمات انجام دیئے تو پھر دوسری اہم شخصیتوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں