یو این آئی
روس کے دارالحکومت ماسکو میں آج ایک زیر زمین ریل گاڑی کے پٹری سے اتر جانے سے12افراد ہلاک اور تقریباً120زخمی ہوگئے ۔ وزارت آفات کے ترجمان نے بتایا کہ برقی سربراہی میں اچانک کمی بیشی کی وجہ سے زیر زمین ریل میں صبح سلاویانسی بولیورد اور پارک پوبیدی اسٹیشنوں کے درمیان اچانک بریک لگانے پڑے جس کی وجہ سے ریل کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ شہر کے نقل و حمل کی خدمات محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ تمام مسافروں کو متاثرہ اسٹیشنوں سے نکال لیا گیا ہے ۔ انہوں نے ان اطلاعات کومسترد کردیا کہ بعض مسافر زیر زمینی سرنگ میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ ریل سے بچائے گئے مسافروں نے بتایا کہ ریل میں اچانک بہت تیز بریک لگا ، برقی چلی گئی اور کافی دھواں اٹھنے لگا ، ہم اندر پھنسے ہوئے تھے اور ہمارا صحیح سلامت باہر نکل پانا کسی معجزہ سے کم نہیں ہے۔ بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر پہلے ڈبے میں سوار تھے۔
At least 20 killed as Moscow underground train derails
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں