رمضان میں سعودی عرب میں غذائی اشیاء کا ضیاع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-05

رمضان میں سعودی عرب میں غذائی اشیاء کا ضیاع

جدہ
عرب نیوز
ماہ رمضان المبارک کے دوران غذائی اشیاء کی تضیع کا مسئلہ پھر ایک بار ابھر کر سامنے آیا ہے ۔ مکہ میونسپلٹی نے پہلے3روزوں میں5ہزار ٹن ضائع شدہ غذائی اشیاء جمع کی ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی شہررمضان کے دوران خریداری پر20بلین سعودی ریال خرچ کرتے ہیں جب کہ دیگر مہینوں میں یہ خرچ6بلین سعودی ریال ہوتا ہے ۔ بلدیہ مکہ کے عہدیدار اسامہ الزیتونی نے کل عرب نیوز کو بتایا کہ ضائع شدہ غذائی اشیاء ، مذبوحہ28ہزار ٹن بکروں کے اعضاء ، ہڈیوں وغیرہ کے علاوہ ہیں۔ الزیتونی نے بتایا کہ مکہ میونسپلٹی نے مسجد حرام کے قریب وسطی مکہ میں کچرے کی نکاسی کے لئے45کمپریسرس نصب کئے ہیں اور ماہ رمضان المبارک کے لئے 800ارکان صفائی عملہ کو متعین کیا ہے۔رمضان المبارک کے آغاز پر وزارت صنعت وتجارت نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ رمضان میں ضائع شدہ اشیاء کا45فیصد حصہ، غذائی اشیاء پر مشتمل ہوتا ہے ۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ تیار شدہ غذا کا80فیصد حصہ غیر صحت بخش ہوتا ہے ۔ ایک اندازہ کے بموجب سعودی عرب میں روزانہ4500ٹن غذا ضائع ہوتی ہے ۔ کنگ سعود یونیورسٹی نے اپنی اسٹیڈیز میں یہ بات بتائی ۔ اس اسٹڈی میں یہ بھی بتایا گیا کہ ماہ رمضان کے دوران تیار کی جانے والی40لاکھ غذائی اشیا میں سے30فیصد ضائع ہوجاتی ہے جن کی قیمت12لاکھ سعودی ریال ہوتی ہے۔ ماہرین سماجی علوم کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ’’ ناقابل قبول ہے‘‘ ۔ سعودی عرب دنیا بھرمیں غذائی اشیا سب سے زیادہ درآمد کرنے والا ملک ہے ۔ اور وہ غذائی اشیاء کو ضائع کرنے والا بھی ایک سب سے بڑا ملک ہے ۔ رمضان کے دوران ضائع شدہ غذائی اشیاء کا جمع کرنا بھی ایک بڑ امرحلہ ہے ۔ مکہ میونسپلٹی سے کنٹراکٹ کی حامل ایک ممتاز کمپنی کے ہندوستانی سوپر وائزر نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی درخواست پر عرب نیوز کو یہ بات بتائی ۔ وزارت امور اسلامی کے عہدیداروں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ غذائی اشیاء کو ضائع ہونے سے روکنے کے لئے افطار کے موقع پر مختصر پکوان کریں ۔ منطقہ شرقیہ میں وزارت اسلامی امور، افطار کے زائد از10ہزار پیاکٹس تقسیم کرتی ہے ۔ موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ قاسم میونسپلٹی ، بریدہ میں ایک آرگانک فرٹیلائز ر فیکٹری قائم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ جہاں ضائع شدہ غذائی اشیاء سے کھاد تیار کی جائے گی ۔ عالمی سطح پر ضائع ہونے والی غذائی اشیاء کا تخمینہ1.3بلین ٹن اور ان کی مالیت2.8بلین سعودی ریال کی گئی ہے ۔

Mecca City Council complains of Ramadan food waste

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں