سعودی عرب - شادی میں رکاوٹ ڈالنے والے والدین کے خلاف مقدمہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-05

سعودی عرب - شادی میں رکاوٹ ڈالنے والے والدین کے خلاف مقدمہ

ریاض
آئی اے این ایس
سعودی عرب میں23سعودی خواتین نے اپنے والدین کے خلاف مقدمات دائر کئے ہیں اور الزام لگایا کہ ان کے والدین ان کی شادی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔ عرب نیوز نے اطلاع دی کہ ریاض کی گیارہ خواتین، مدینہ کی چار خواتین ، دمام، مکہ جدہ اور جاز ان کی دو دوخواتین نے اپنے والدین پر مقدمات دائرکئے ہیں ۔ ان مقدمات کو عربی زبان میں’’عفل‘‘ کیا گیا ہے ۔ انسانی حقوق کی ایک کارکن سہیلیہ زین العابدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قانون سازی کرکے خواتین کے شادی کے حقوق کا تحفظ کیا جائے ۔ قانون کے ذریعہ خواتین کو حق دیاجائے کہ وہ ایک مخصوص عمر کو پہنچ جانے کے بعد شادی کریں ۔ اور ایسی شادی کرتے وقت سرپرستوں کی رضامندی کی کوئی شرط نہ ہو ۔ انسانی حقو ق خاتون نے کہا کہ اس وقت شادی کی عمر کو پہنچ جانے والی خواتین شادی کے لئے سرپرستوں کے رحم وکرم پرہیں ۔ سعودی عرب میں کئی سرپرستوں کے خلاف شکایت ہے کہ وہ محض لڑکے کے قبیلہ اور نسل کو بنیاد بناکر لڑکیوں کی شادی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔’’ عفل‘‘ قانون کی وجہ کئی لڑکیاں نفسیاتی امراض میں مبتلا ہیں اور لڑکیوں میں خودکشی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے ۔

Denied marriage, Saudi women sue parents

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں