بنگلور میں واقع جدید ترین نشانہ بازی کا تربیتی نظام ہندوستانی فوج کے سپرد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-03

بنگلور میں واقع جدید ترین نشانہ بازی کا تربیتی نظام ہندوستانی فوج کے سپرد

نئی دہلی
یو این آئی
سائنسی و صنعتی تحقیق کونسل سی ایس آئی آر کی بنگلور میں واقع قومی خلائی تحقیقاقی مرکز(این اے ایل) کے تیار کردہ جدید ترین نشانہ بازی کا تربیتی نظام دھوانی آج ہندوستانی فوج کے سپرد کردیاجائے گا ۔ اس نظام کے ذریعہ نشانے کی جگہ کے صحیح تعین اوررئیل ٹائم فیڈ بیک مہیا کرانے پر نشانہ بازی کے ہنر میں مہارت حاصل کی جاسکتی ہے ۔ بنگلور، سکندرآباد میں واقع فوج کی شوٹنگ رینجس اور انفینٹری اسکول مؤ کے میدان میں زبردست جانچ کے بعد دُھوانی کو3جولائی2014کو سکندرآباد میں ہندوستانی فوج کے سپرد کردیاجائے گا ۔ ابھی تک ہندوستانی فوج نشانہ بازی کے لئے جو نظام استعمال کررہی تھی اس میں نشانے پر فائر کرنے کے بعد تقریباً300میٹر دور نشانے تک یہ پتہ لگانے کے لئے پیدل چل کر جانا پڑتا تھا کہ گولی صحیح نشانے پر لگی ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ترقی یافتہ ممالک کا نشانہ بازی کا جو تربیتی نظام فروخت کے لئے دستیاب تھا وہ بھی1980کی پرانی ٹکنالوجی پرمبنی تھا ۔ جب کہ ہندوستان میں تیار کیا گیا نشانہ بازی کا تربیتی نظام دھوانیہندوستانی فوج کی ضرورتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ فائز کئے جانے کے تقریباً فوراً بعد ہی اس کا نتیجہ ظاہر کردیتا ہے ۔ بنیادی طور پر یہ نظام ہندوستانی فوج کے لئے تیار کیا گی اہے ۔ لیکن اسے نیم فوجی دستوں اور کھیلوں کے لئے بھی استعمال کیاجاسکتا ہے ۔

CSIR Developed State-of-the-Art Marksmanship Training System Approved for Induction into the Indian Army

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں