پی ٹی آئی
افغانستان نے اپنے ملک کے مسافرین کے لئے ویزا قواعد کو آسان بنانے ہندوستان کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے رابطوں کو مزید بڑھاوا دینے اس کی متعدد درخواستوں پر پیشرفت کرنے پر نریندر مودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔افغانستان کے سفیر متعینہ ہندشاہدہ ایم عبدالی نے کہا کہ افغان شہریوں کے لئے آزادنہ ویزا پالیسی کے اعلان سے ہمیں مسرت ہوئی ہے ۔، یہ اعلان افغانستان اورہندوستان کے درمیان قدیم اور خاص تعلقات کو مزید مستحکم کرنے وزیر اعظم نریندر مودی کے مضبوط عہد کا راست نتیجہ ہے ۔ ہندوستان کا دورہ کرنے والے سینکڑوں افغانیوں کو راحٹ دیتے ہوئے حکومت نے پیرکو ایک نئی آزادانہ پالیسی کا اعلان کیا جسکے تحت جنگ زدہ ملک کے شہریوں کو ہندوستان میں دو سال قیام کی اجازت مل سکتی ہے ۔ اور بزرگ شہریوں اور بچوں کو پولیس کے پاس حاضری سے استثنیٰ حاصل رہے گا ۔ افغان شہریوں کے لئے نئی ویزا پالیسی دو سال کے لئے انسانی بنیادوں پر شروع کی گئی ہے۔ ہندوستان میں ہزاروں افغانی مقیم ہیں جب کہ10ہزار سے زائد افغان طلبہ ہندوستان بھر میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔اس کے علاوہ سینکڑوں افغانی تجارت اور طبی سیاحت کے سلسلہ میں روزانہ ہندوستان آتے ہیں۔ نئی ویزا پالیسی سے انہیں ہند وستان میں قیام کی سہولت ملے گی۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں