یو این آئی
آندھرا پردیش کے اضلاع گنٹور اور کرشنا کے چند مقامات پر شدید گرمی کی لہر برقرار ہے ۔ ریاست تلنگانہ کے اضلاع نلگنڈہاور ورنگل کے مختلف مقامات پر گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔ حیدرآبادکے بعض حصوں میں کل بارش ہوئی لیکن ہنوز گرمی کی لہر برقرار ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اوڈیشہ سے جنوبی ٹاملناڈو اور خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے ۔ جس کے زیر اثر آئندہ24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ اور ساحلی آندھرا کے بعض حصوں میں کہیں کہیں گرج و چمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔اس دوران تیزطوفانی ہوائیں بھی چلیں گی ۔ مانسون کے آغاز کے باوجود بارش نہ ہونے سے کسان طبقہ پریشان ہے اور گرمی کی لہر میں کمی نظر نہیں آرہی ہے ۔ دوسری طرف تلنگانہ کو شدید برقی بحران کا سامنا ہے ۔
The heat wave continues in Hyderabad
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں