حیدرآباد انجینئرنگ کالج کے تمام 24 غرقاب طلباء کی نعشیں برآمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-22

حیدرآباد انجینئرنگ کالج کے تمام 24 غرقاب طلباء کی نعشیں برآمد

منڈی/ شملہ
پی ٹی آئی
ضلع منڈی کی بیاس ندی میں 8جون جو کو غرقاب ہونے والے بی ٹیک کے24طلباء کی نعشیں برآمد کرنے طویل ترین کارروائی دو طالبات کی نعشوں کی بازیابی کے ساتھ اختتام کوپہنچی ۔ 24طلباء کی نعشیں برآمد ہوچکی ہیں جبکہ ٹو ر گائیڈ پر حلات کی نعش تا حال نہیں ملی۔ واسری سریندھی اور کسرلا رشتیا ریڈی کی نعشیں پانڈوڈیم ریزرور میں تیرتی ہوئی پائی گئیں اور ایک روز قبل برآمد ہوئیں ۔ تلاشی ٹیم نے نعشوں کوبرآمد کرلیا۔ پولیس نے یہ با ت بتائی۔ٹورگائیڈ اور 24انجینئرنگ طلباء بشمول 6لڑکیاں اس وقت پانی میں بہہ گئی تھیں جب لارجی ہائیڈروپاور پراجکٹ کے حکام نے اچانک8جون کی رات پانی خارج کردیا تھا ۔ این ڈی آر ایف ، فوجی ، بحریہ ، پولیس آئی ٹی بی پی اور50ماہر غوطہ خوروں پر مشتمل ٹیموں نے44دن تک بیاس ندی کے پانی میں تلاشی مہم جاری رکھی تھی۔ اخبارات کی رپورٹس کا نوٹ لیتے ہوئے ہماچل ہائی کورٹ نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لینے کی ہدایت دی تھی ۔ حیدرآباد کالج کے انتظامیہ اور لارجی پراجکٹ کے حکام سے کہا گی اتھا کہ وہ متاثرہ ارکان خاندان کو فی کس5لاکھ روپے ادا کریں ۔ جس میں کالج انتظامیہ اور لارجی پراجکٹ کی شراکت داری فی کس50فیصد تھی ۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ ڈیویژنل کمشنر منڈی کی جانب سے تحقیقات کی جائے ۔

Mandi mishap: All 24 bodies recovered

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں