مہارشٹرا کے وزیر صنعت نرائن رانے مستعفی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-22

مہارشٹرا کے وزیر صنعت نرائن رانے مستعفی

ممبئی
یو این آئی
مہاراشٹرا کے وزیر صنعت نارائن رانے نے آج یہ کہتے ہوئے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا کہ وہ ایک ایسی پارٹی میں وزیر بنے رہنا نہیں چاہتے جو اس سال منعقد شدنی ریاستی اسمبلی میں شکست کا سامنا کرسکتی ہے ۔ انہوں نے آج چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ رانے نے آج دوپہر چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ ’’ورشا‘‘ پہنچے۔ کچھ دیر بات چیت کی اور کاربینی عہدہ سے استعفیٰ کا حوالہ پیش کرکے چلے گئے۔ تاہم وہ کانگریس میں برقرار رہیں گے ۔ ایسا لگتا ہے کہ2005میں پارٹی میں شمولیت کے وقت ان سے کئے گئے وعدہ کی عدم تکمیل اور کانگریس ہائی کمان کی جانب سے اس کا احترام نہ کئے جانے پر ناراض ہوکر انہوں نے استعفیٰ دے دیاہے۔ بعد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ انہوں نے دوپہر میں چیف منسٹر سے ملاقات کرکے اپنا نکتہ نظر پیش کیا ۔ کانگریس کو لوک سبھا انتخابات میں سخت ہزیمت اٹھانی پڑی ۔ اس کے بعد حکومت کو بعض سخت اقدامات کرنا چاہئے تھا تاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں دوبارہ یہ صورتحال پیش نہ آئے ۔ لیکن پارٹی نے ایسا کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یقیناًمیں برہم ہوں ۔9سال قبل جب میں پارٹی میں آیا تھا تو مجھ سے کہا گیا تھا کہ اندرون چھ ماہ مجھے چیف منسٹر بنادیاجائے گا ۔ لیکن اب تک میرے نام پر غور نہیں کیا گیا ۔ میرے ساتھ آنے والے ارکان اسمبلی کو بھی کوئی وزارت نہیں دی گئی ۔ میرے ساتھ آنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے ۔ نارائن رانے نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں عوام نے کانگریس کے خلاف ووٹ دیا ۔ اسمبلی انتخابات میں یہی کچھ ہوگا۔

Maharashtra Industries Minister Narayan Rane resigns

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں