بی جے پی مغربی بنگال میں فسادات کرانے کوشاں - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-22

بی جے پی مغربی بنگال میں فسادات کرانے کوشاں - ممتا بنرجی

کولکتہ
یو این آئی
ترنمول کانگریس کی سربراہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں فسادات کروانے کی سازشیں کی جارہی ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ ایسی کوششوں کو ناکام بنادیں ۔ شہر کے قلب میں یوم شہیداں کے موقع پر ایک بڑی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نیکہا کہ بنگال میں فرقہ وارانہ سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ایسی کوششوں سے یہاں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔، ریاست کا اس کا اپنا ثقافتی ورثہ اور مالا مال رواج ہے ۔ بظاہر بی جے پی پر نکتہ چینی میں مرکز میں این ڈی اے حکومت کے لیڈر یہ سازش رچا رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پارٹی مہموں کے ساتھ طوفانوں میں گھری ہوئی ہے اور دعویٰ کیا کہ وہ مستقبل میں ریاست سے پارلیمنٹ میں اس کی تعداد بڑھانے میں ناکام ہوں گے ۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں بی جے پی کے ارکان کی تعداد2تا3سے زائد نہیں ہوگی اور اس کو کوئی نشست بھی نہ ملنے کا امکان ہے ۔ مرکز پر سوتیلی ماں جیسے سلوک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ممتابنرجی نے کہا کہ ریاست کی ترقی رک گئی ہے کیونکہ مرکزی حکومت ہم کو ہمارا حصہ نہیں دے رہی ہے ۔ ریل بجٹ اور عام بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسافرین کے کرایہ اور باربرداری کے چارجس میں اضافہ کا عام آدمی پر ایک منفی اثر پڑے گا اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ۔ ریل بجٹ میں مسافر کرایوں اور باربرداری کی شرح میں اضافہ غیر سائنسی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عام بجٹ بھی عوام دوست نہیں ہے۔ ریل بجٹ اور عام بجٹ میں بنگال کو نظر انداز کردیا گیا ہے اور ریاست کو اس کا بقایا نہیں مل رہا ہے ۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ ترنمول کانگریس جنوری2015ء میں بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں ایک اور ریالی کا اہتمام کرے گی۔ آج کی ریالی بریگیڈ میں منعقد ہونے والی پہلی ریالی تصور کی جائے گی لیکن بعد ازاں مانسون کی وجہ سے مقام کو تبدیل کرنا پڑا۔ ممتا بنرجی کے علاوہ کئی سینئر پارٹی قائدین بشمول ریاستی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ اس اجلاس میں موجود تھے ۔ گزشتہ سال ریالی کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا کیونکہ پنچایت انتخابات ہورہے تھے ۔

BJP seeks riots in West Bengal - Mamata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں