ٹامل ناڈو کے عازمین حج کوٹہ میں اضافہ کرنے جیہ للیتا کی درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-27

ٹامل ناڈو کے عازمین حج کوٹہ میں اضافہ کرنے جیہ للیتا کی درخواست

چینائی
آئی این ایس
چیف منسٹر ٹامل ناڈو ، جے جیہ للیتا نے آج ریاست کے عازمین کی بڑی تعداد میں درخواستوں کے پیش نظر ریاستی حج کوٹہ میں اضافہ کرنے وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ٹاملناڈو حج کمیٹی کو حج2014کے لئے13159درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ مودی کو موسومہ مکتوب میں جیہ للیتا نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے مسلم آبادی کی بنیاد پر حج2014کے لئے ریاست کو صرف2672عازمین کے لئے کوٹہ مختص کیا ہے۔ اس کے منجملہ180نشستیں محفوظ زمرے کے لئے مختص کی جارہی ہیں اور صرف1495نشستیں عام زمرے کے لئے ہیں ۔ جیہ للیتا نے کہا کہ مابعد حج کمیٹی نے100مزید نشستیں مختص کی ہیں جس کے نتیجہ میں عازمین حج کی بڑی تعداد دل شکستہ ہوگئی ہے ۔ مودی سے مداخلت کے لئے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ٹاملناڈو کے لئے مزید نشستیں منظور کرنے وزارت خارجہ کو ہدایت جاری کریں ۔

Jayalalithaa requests Centre to increase Haj quota to TN

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں