ہندوستان کو پسندیدہ ملک کا موقف دینے کے لئے پاکستان کی تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-25

ہندوستان کو پسندیدہ ملک کا موقف دینے کے لئے پاکستان کی تیاری

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج کہا ہے کہ وہ اگلے مہینے بات چیت کے موقع پر ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عمل شروع کرے گا ۔ جس میں ہندوستان کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینا بھی شامل ہے ۔ پاکستان کے خارجہ سکریٹری اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ پسندیدہ ملک کے موقف کے بارے میں ہندوستان اورپاکستان مذاکرات کررہے ہیں ۔ ہماری وزارت تجارت اہم رول ادا کررہی ہے اور دونوں ممالک کو فائدہ پہنچانے کی بنیاد پر کچھ کام کیا گیا ہے ۔

Pakistan to give India MFN

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں