ہندوستان کو آج ڈاکٹروں کی سب سے زیادہ ضرورت - ڈاکٹر ہرش وردھن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-01

ہندوستان کو آج ڈاکٹروں کی سب سے زیادہ ضرورت - ڈاکٹر ہرش وردھن

نئی دہلی
پی ٹی آئی
قومی ڈاکٹرس ڈے( یکم جولائی) کے موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ولڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آج ہندوستان کو پہلے سے کہیں زیادہ اپنی آبادی کے تناسب سے ڈاکٹرس کی ضرورت ہے ۔ نیز انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگیوں کی تعمیر سے ایک بہتر نوجوان نسل پر مشتمل آبادی کی تعمیر ہوگی ۔ پرہیز، علاج سے بہتر ہے جیسا قول بھی ہمارے اس مشن میں بہت ہی کارگر نسخہ ہوگا۔ ڈاکٹر کی یہ بھی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ایک صحتمند زندگی کے لئے عوام کے اندر صحتمندانہ طرز زندگی کا شعور بیدار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مجھے ہدایت دی ہے کہ تحقیق، جدت پسندی اور جدید ترین ٹکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے ہندوستان کے شعبہ صحت میں زبردست تبدیلی لائیں ۔ نیز وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی نظر میں ڈاکٹر کامقام کسی قدر گھٹ گیا ہے اس لئے طبی کمیونٹی کو اس اس ضمن میں غور وفکر کرنا چاہئے ۔ کیونکہ ڈاکٹروں کے تئیں عوام میں اعتماد کی بحالی کے بغیر ہمارے ملک کے اس شعبہ کی ترقی ممکن نہیں ۔ نیز انہوں نے ہیلتھ کیئر سسٹم کے ہر سطح پر اپنی خدمات پیش کرنے پر ڈاکٹروں کو مبارک پیش کی ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایلو پیتھی ، روایتی اور دیسی طریقہ علاج سے جڑے تمام ڈاکٹروں سے کہا ہے کہ وہ عظیم سیاستداں اور معروف ڈاکٹر بیدھان چندر رائے کی مقصدیت پرمبنی زندگی کو یاد کریں جن کے یوم ولادت ووفات پر یہ دن منایا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر رائے اپنی زندگی میں ہی یعنی1961میں بھارت رتن سے نوازے گئے تھے۔

India needs more doctors than ever before: Harsh Vardhan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں