وزیرستان میں فوجی آپریشن کے وقت کا تعین نہیں کیا جا سکتا - وزیر دفاع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-08

وزیرستان میں فوجی آپریشن کے وقت کا تعین نہیں کیا جا سکتا - وزیر دفاع

سیالکوٹ
رائٹر
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کب تک چلے گا اس کی مدت طے نہیں کی جاسکتی۔ اتوار کواپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگومیں ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردی، عسکریت پ سندی اور شورش کے خاتمہ تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ۔ آصف کے مطابق ، اس وقت آپریشن کے لئے کسی وقت کے تعین کا اعلان ممکن نہیں ، تاہم حکومت دہشت گردی کے خاتمہ اور شمالی وزیرستان کے بے گھرہونے والے لوگوں کو جلد از جلد باز آباد کاری اور واپسی کے لئے مرکزی سیاسی تنظیموں کو اعتماد میں لے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ’ضرب عضب‘ آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔ حکومت آپریشن کی جلد تکمیل چاہتی ہے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد کھڑی ہے اور لوگ دہشت گردوں سے لڑنے والی مسلح افواج کے ساتھ مل کر اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور ان سے نمٹنے کے لئے کوششیں کررہی ہے ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی حمایت سے ملک میں دہشت گردی ختم کرنے کے لئے مخلص ہے ۔ بعد میں انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور ملک میں دیر پا امن اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔

Pakistan determined to eradicate terrorism, says defence minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں