عراق میں 46 ہندوستانی نرسوں کو یرغمال بنایا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-04

عراق میں 46 ہندوستانی نرسوں کو یرغمال بنایا گیا

نئی دہلی
یواین آئی
عراق کے جنگ سے متاثرہ علاقہ تکریت کے ایک اسپتال میں پھنسی46ہندوستانی نرسوں کو بھی یرغمال بنالیا ہے اور انہیں وہاں سے دوسری جگہ لے جایا جارہا ہے ۔ وزارت خارجہ نے ان نرسوں کو تکریت کے اسپتال سے نکال کر کسی دوسری جگہ لے جائے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر لادین نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نرسیں محفوظ ہیں اور وہ سڑک پر ہیں۔ انہیں کسی جگہ لیجایا جارہا ہے ۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج اور کیرل کے وزیر اعلیٰ اومن چانڈی نے تبادلہ خیال کیا اور اس کے بعد عراق میں ہندوستانی سفارتخانہ کے افسران سے مشورہ کیا گیا کہ نرسوں کی زندگی کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے انہوں جہاں لے جایا جارہا ہے وہاں لے جانے دیا جائے ۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ نرسیں اسپتال سے لے جائی گئی ہیں ۔ وہ اپنی مرضی سے وہاں نہیں گئی ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ نرسوں کو کہاں لے جایاجارہا ہے اور حکومت ہند کے افسران کس کے رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ میں اس وقت پپلی لائیو نہیں دہرا سکتا ۔ یہ ایسی صورتحال ہے جب ہمارے ملک کی نرسوں کی زندگی داؤ پر لگی ہے ۔
دوسری جانب وزارت خارجہ نے نرسوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دہی کریں جوعراقی باغی کہہ رہے ہیں، لیکن وزارت خارجہ نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کے اس بیان کو غلط بتایا ہے کہ نرسوں کی بس کے سامنے دھماکہ ہوا تھا ۔
وہیں سید اکبر لادین نے یہ بھی کہا کہ عراق میں موجود تمام ہندوستانیوں کو نکالنے کی کوشش جارہی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق فی الحال900ہندوستانی عراق کے مختلف علاقوں سے واپس ہندوستان لوٹ رہے ہیں ۔ ان کا ٹکٹ ہو چکا ہے ۔ یہی نہیں ان کے علاوہ600مزید ہندوستانی جو عراق میں کام کررہے ہیں انہیں بھی جلد وطن لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

India's Iraq crisis deepens as ISIL takes 46 nurses hostage

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں