سشما سوراج نے41 ہندوستانیوں کو سعودی عرب سے واپس بلانے کا یقین دلایا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-04

سشما سوراج نے41 ہندوستانیوں کو سعودی عرب سے واپس بلانے کا یقین دلایا

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر خارجہ سشما سوراج نے ان 41بے قصور ہندوستانیوں کو سعودی جیل سے رہا کراکر وطن واپس لانے کا یقین دلایا ہے جوگزشتہ ایک برس سے مکہ کی جیل میں قید ہیں ۔ سشما سوراج نے یہ یقین دہانی جنتال دیونائیٹیڈ کے رکن پارلیمنٹ علیانور انصاری اور ان کے ساتھ گئے35لوگوں کو چہار شنبہ کو دہلی میں اس وقت دلائی جب مکہ میں قید41ہندوستانیوں کے اہل خانہ نے ان سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ جون2013میں مکہ کی ایک کمپنی نیسما اینڈ کمپنی میں کام کرنے والے ایک مزدور25سالہ ہارون رشید کی الیکٹرک شاٹ سے موت ہوجانے کے بعد جب اس کے ساتھیوں نے کمپنی سے معاوضے کا مطالبہ کیا اور اس کی میت کو ہندوستان بھیجنے کو کہا تو کمپنی کے مالک نے پولیس کی مدد سے ان41ہندوستانی مزدوروں کو جو یہ مطالبہ کررہے تھے اور جن کا تعلق ریاست بہار سے ہے ایک جھوٹا مقدمہ قائم کراکر گرفتار کروادیا ۔ دسمبر2013میں مقامی عدالت نے ان مزدوروں کو 2سے5اہ کی قید اور50کوڑے لگانے کی سزا سنائی لیکن یہ سزا پوری کرنے کے باوجود ان ہندوستانی مزدوروں کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا ہے جو تقریباً ایک برس سے قید ہیں ۔ رکن پارلیمنٹ علی انور انصاری کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے انہیں یہ یقین دلایا ہے کہ وہ فوری طورپر ریاض میں مقیم ہندوستانی سفیر حامد علی راؤ سے رابطہ کریں گی اور فوری طور پر ان41بے گناہ ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کا انتظام کیا جائے گا ۔ علی انور انصاری ان ہندوستانی مزدوروں کو رہا کرانے کے لئے گزشتہ فروری سے کوشاں ہیں اور پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران انہوں نے اس مسئلے کو راجیہ سبھا میں اٹھایا تھا ۔ ساتھ ہی اس وقت کے وزیر اعظم منمون سنگھ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان41ہندوستانیوں کووطن واپس لانے کاانتظام کریں جو بے قصور ہونے کے باوجود سعودی جیلوں میں کئی ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں ۔

Sushma assures steps to get 40 Indian workers released from KSA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں