دلیپ کمار کے مکان کو قومی ورثہ قرار دینے میں رکاوٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-22

دلیپ کمار کے مکان کو قومی ورثہ قرار دینے میں رکاوٹ

کراچی
یو این آئی
پاکستان کی نواز شریف حکومت کی بالی ووڈاداکار دلیپ کمار کے پاکستان میں واقع آبائی مکان کو قومی ورثہ قرار دینے کی کوشش میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے ۔ وفاقی حکومت کے محکمہ آثار قدیمہ نے اس منصوبے کو رد کردیا اور کہا کہ اس منصوبے پر عمل کرنا مشکل ہے ۔ صوبہ خیبر پختون خوا کی عمران خان کی پارٹی کی قیادت حکومت کے محکمہ ثقافت نے دلیپ کمار کے آبائی مکان کو قومی ورثہ قرار دینے کو خزانہ پر ایک غیر ضروری بوجھ قرار دیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دلیپ کمار کے آبائی مکان کو قومی ورثہ قرار دینے کا اعلان کیا تھا ۔ دلیپ کمار کی عظمت کو تسلیم کرنے کے ایک اقدام کے طور پر نواز شریف نے ان کے آبائی مکان کو قومی ورثہ قرار دینے کا منصوبہ بنایا۔تاہم اس میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے ۔ دلیپ کمار 11دسمبر1922میں قصہ خوانی بازار علاقے کے محلہ خداداد کے مکان میں پیدا ہوئے ۔ محکمہ آثار قدیمہ نے کہا کہ یہ مکان اس قدر بوسیدہ اور خستہ ہوگیا ہے کہ اس کو ایک میوزیم میں تبدیل کرنا مشکل ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں