کابل میں 200 سے زائد آئیل ٹینکرس نذر آتش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

کابل میں 200 سے زائد آئیل ٹینکرس نذر آتش

کابل
اے ایف پی
افغان دارالحکومت کے مضافاتی علاقوں میں طالبان مزاحمت کاروں نے30سے زائد آئیل ٹینکرس کو نذر آتش کردیا ۔ عہدیداروں نے حملہ کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ طالبان مزاحمت کاروں کا یہ خیال تھا کہ یہ ایندھن غیر ملکی افواج کو سربراہ کیاجارہا ہے ۔ افغان دارالحکومت کے مغربی پارکنگ لاٹ میں ٹرکس شہر میں داخل ہونے کے انتظار میں تھے کہ بم دھماکہ کے ذریعہ گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا ۔ کابل پولیس ترجمان حشمت استانک زئی نے بتایا کہ رات کے تقریباً10:30بجے پرائیویٹ کمپنیوں کے درجنوں ٹرکس کو آگ لگا دی گئی ۔ استانک زئی نے بتایا کہ شعلے اس قدر تیز بھڑک رہے تھے کہ ٹرکس کے قریب جانے کی ہمت کوئی نہیں کرسکتا۔ شعلے ہنوز بھڑک رہے ہیں۔ صبح کو آتش فرو عملہ نے آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ اتفاق سے اس واقعہ میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ ایک ٹرک ڈرائیور جنگ گل نے بتایا کہ میں اپنے ٹرک میں سورہا تھا کہ دھماکون کی آواز سے جاگ گیا ۔ میں نے3دھماکون کی زور دار آوازیں سنیں ۔ میں نے یکے بعد دیگرے ٹرکس میں آگ لگتے دیکھا ساتھ ہی دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ میں تیزی سے بھاگ کھڑا ہوا ۔ کرائم انوسٹی گیشن ڈائرکٹر گل آغاہاشمی نے بتایا کہ ٹرک میں آگ میگنیٹک بم سے لگائی گئی ۔ فوری طور پر تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ایندھن ٹرک کے ذریعہ ناٹو افواج کو ہی پہنچاجارہا تھا ۔ ناٹو زیر قیادت آئی ایس اے ایف ترجمان نے بتایا کہ وہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا ارغندی میں نذر آتش ایندھن بردار ٹرکس میں کوئی ٹرک ایسا بھی تھا جو آئی ایس اے ایف کے لئے مقصود تھا ۔ بی بی سی کے مطابق مزاحمت کاروں نے200سے زائد آئیل ٹینکرس کو نذر آتش کردیا۔

Taliban Militants Set 200 Oil Tankers Ablaze In Afghanistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں