غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے ذخیرہ اندوز ذمہ دار - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-05

غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے ذخیرہ اندوز ذمہ دار - ارون جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے ذخیرہ اندوز وں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آض کہا کہ دہشت کا کوئی ماحول نہیں ہے اور ریاستوں سے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ کی روک تھام کے لئے ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکٹنگ کرنے والوں کے خلاف ایک مہم شروع کریں۔ جیٹلی نے غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ پر ایک کانفرنس میں کہا کہ جب غذائی اجناس کی پیداوار گزشتہ برس سے کہیں زیادہ ہے اور قیمتوں میں ہنوز اضافہ برقرار ہے تب اس کا مطلب یہ ہے کہ درمیانی آدمی غذائی اجناس کی کہیں ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی حکمرانی کی آزمائش یہ ہے کہ قیمتوں پر لگام لگانے کے لئے مارکیٹ میں درمیانی آدمیوں کی جانب سے کئے گئے ذخیروں کو کس طرح باہر لایا جائے ۔ یہ ایک سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے جولائی۔ دسمبر کی میعاد کے دوران چند غذائی اجناس کی قیمتوں میں ہر سال اضافہ ہوتا ہے ۔، جیٹلی نے کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ اس سال مانسون نارمل سے کم رہے گا ۔ ذخیرہ اندوز اس صورتحال سے فائدہ اٹھارہے ہیں ۔ چند غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ گزشتہ سال70تا100فیصد تک پہنچ گیا تھا۔ قیمتیں اس سال ہنوز کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال خوفزدہ نہیں ہے ۔ وزیر نے ریاستی حکومتوں سے کہاہے کہ اس مسئلہ کا اندازہ لگائیں کیونکہ مارکٹ میں قیمتوں میں اضافہ سے دہشت پیدا ہونے کے بعدکارروائی کی جائے گی۔
جیٹلی نے یہاں کہا کہ عراق میں کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم قیمتوں میں کمی کے اشارے مل رہے ہیں ۔ وہ غذائی افراط زر پر قابو پانے کے لئے اقدامات پر غوروخوض کی خاطر ریاستی وزیر اغذیہ و صارفین امور کی ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس اجلاس میں مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان اور وزیرزراعت راھا موہن سنگھ نے بھی شرکت کی۔ جیٹلی نے تذکرہ کیاکہ پیاز، آؒ و، چاول ، دالوں اور دودھ کی قیمتوں میں مختلف وجوہات کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے ۔ سبزیوں ، پھلوں اور دالوں جیسی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے مئی میں افراط زر پانچ مہینوں میں سب سے زیادہ یعنی6.01فیصد ہوگیا ہے ۔ آئندہ تہوار کے موسم کے دوران قیمتوں پر قابو پانے کے سلسلہ میں سربراہی کی مانگ کی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا اور سربراہی میں اضافہ کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں سے یہ بھی کہا کہ اچھی حکمرانی کی ایک مثال قائم کریں ، کیونکہ قیمتوں میں اضافہ کے لئے کوئی سبب نہیں ہے جب پیداوار ایک ریکارڈاعلی سطح پر ہے اور سربراہی مناسب ہے۔ قیمتوں پر قابو پانے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ مرکز اور ریاستیں دونوں کو اس سلسلہ میں ایک مشترکہ ایکشن پلان تیار کرنا چاہئے ۔ وزیر فینانس نے غریبوں کے لئے زائد پانچ ملین ٹن چاول اور پیا ز اور آلو کی اقل ترین برآمد قیمت کے نفاذ کے بشمول گزشتہ چار ہفتوں میں مرکز کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔

Govt plans NBW against hoarders to curb prices

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں