غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-22

غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کا مطالبہ

اقوام متحدہ
رائٹر
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں برھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ اسرائیل اور اسلام پسند حماس گروپ کے مابین تقریباً دو ہفتوں سے جاری لڑائی پر تبادلہ خیال کے لئے طلب کی گئی میٹنگ میں سلامتی کونسل کا یہ رد عمل سامنے آیا ہے ۔ اس لڑائی میں ابھی تک400سے زائدفلسطینی جان بحق ہوچکے ہیں ۔ اقوام متحدہ میں روانڈا کے سفیر ای گسانا نے15رکنی کونسل کی ہنگامی میٹنگ کے بعد کل کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر سخت تشویش ظاہر کی ہے ۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے فوراً جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔60سے زائد فلسطینیوں اور13اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اردن نے میٹنگ کی درخواست کی تھی۔ اسرائیل نے غزہ کے شجائیہ علاقہ میں بمباری کی ۔13دنو ں کی جاری لڑائی میں کل کا دن سب سے خونریز رہا ۔ روانڈا کے سفیر نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن میں شہریوں کا تحفظ بھی شامل ہے۔ اس دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے غزہ پٹی پر اسرائیل کے حملے میں درجنوں فلسطینیوں کی ہلاکت کو بے رحمانہ کارروائی دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔ بان کیمون نے تقریباً دو ہفتے سے جاری اس لڑائی کو بند کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس لڑائی میں ابھی تک400سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ بان کیمون نے تشدد ختم کرنے کے مقصد سے مغربی ایشیاء کے دوسرے کے پہلے مرحلے میں دوحہ میں قطر کے شاہ امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی ، فلسطین کے صدر محمود عباس اور قطر کے وزیر خارجہ خالد سے ملاقات کی ۔ جس کے بعد بان کیمون مصر روانہ ہوگئے۔ بان کیمون نے اپنے بیان میں کہا کہ جب دوحہ آرہا تھا اس وقت غزہ پٹی پر اسرائیل کے فوجی حملوں میں درجنوں فلسطینیوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔میں اس بے رحمانہ قتل کی مذمت کرتا ہوں۔ اسرائیل کو اپنی کارروائی کو محدود کرنا چاہئے۔ میں سب ہی فریقوں سے بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔
غزہ پٹی پر کل13ویں دن کی لڑائی میں60فلسطینی شہری اور 13اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ وزیر خارجہ نے ان ہلاکتوں کو قتل عام قرار دیا اور کہا کہاسرائیل کو یہ فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کہ کب جنگ شروع کی جائے اور کب بند۔

Gaza: U.N. Calls for Cease-Fire as Death Toll Tops 500

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں