مرٹھواڑہ میں خشک سالی جیسے حالات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

مرٹھواڑہ میں خشک سالی جیسے حالات

اورنگ آباد
یو این آئی
مراٹھواڑہ میں ضلع نظم و نسق مانسون سیزن دوسرے مہینہ میں داخل ہونے کے باوجود علاقہ میں پانی کی قلت سے متاثرہ477دیہاتوں اور323قریوں میں 614پینے کے پانی کے ٹینکرس لگانے پر مجبور ہے ۔ علاقہ میں ابھی تک کہیں سے بھی بارش ہونے کے آثار نہیں ہیں۔ دفتر ڈیویژنل کمشنر میں دستیاب اعداد و شمار کے بموجب اس ہفتہ جملہ614واٹرٹینکرس کے ذریعہ جن میں514خانگی ٹینکرس بھی شامل ہیں ، متاثرہ دیہاتوں میں پینے کا پانی فراہم کیا گیا جب کہ اس مقصد کے لئے گزشتہ ہفتہ واٹر ٹینکرس کی تعداد534تھی۔ ضلع اورنگ آباد شدید متاثرہ ہے جہاں287واٹر ٹینکرس197دیہاتوں کو پینے کاپانی فراہم کررہے ہیں جب کہ ایک متاثرہ ضلع بیڑ ہے جہاں195واٹر ٹینکرس کے ذڑیعہ175دیہاتوں اور295قریوں کو پینے کا پانی فراہم کیاجارہا ہے ۔ضلع عثمان آباد میں بھی یہی صورتحال ہے جہاں62دیہات اور11قریے ،69واٹر ٹینکرس سے پانی حاصل کررہے ہیں ۔ ضلع جالنہ میں32واٹر ٹینکرس کے ذریعہ24دیہاتوں اور8قریوں کو جب کہ ناندیڑ میں22ٹینکرس کے ذریعہ8دیہاتوں اور20قریوں میں پانی پہنچایاجارہا ہے ۔ ضلع لاتو ر میں4دیہاتوں اور ایک قریہ کو8ٹینکرس کے ذریعہ جب کہ ہنگولی میں ایک متاثرہ موضع کو ایک ایک ٹینکر سے پانی فراہم کیاجارہا ہے ۔ دریں اثناء مہاراشٹر کے وزیر جنگلات و باز آباد کاری پتنگ راو کدم نے کل اورنگ آباد میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں مراٹھواڑہ میں خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں تمام ضلع کلکٹرس ، ضلع پریشد کے چیف ایکزیکٹیو آفیسرس اور محکمہ مال کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس سلسلہ میں تمام عہدیداروں کو ہدایت جاری کی گئیں۔

Drought-like situation across marathwada

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں