تلنگانہ کے کسانوں کے قرضہ کی معافی آسان نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

تلنگانہ کے کسانوں کے قرضہ کی معافی آسان نہیں

حیدرآباد
یو این آئی
کسانوں کے قرضوں کی معافی کے معاملہ میں ریزروبینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے کسی بھی قسم کی مداخلت سے انکار کردیا ہے ۔اس سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کو آر بی آئی کی جانب سے واضح جواب دے دیا گیا ہے ۔ تلنگانہ کے افسروں نے آر بی آئی کے گورنر رگھو رام راجن کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کے معاملہ میں فیصلہ پر نظر ثانی کرنے اور قرضوں کی معافی کے لئے بینکوں کو ہدایت دینے کی اپیل کی تھی جس پر آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ اگر اسی طرح قرضوں کی معافی کی گئی تھی تو قرض کی رقم کسانوں کی جانب سے ادا کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔، ذرائع کے مطابق آندھرا پردیش کے مقابلہ تلنگانہ کے کسانوں کے قرضوں کی رقم کافی کم ہے ۔ تلنگانہ کے افسروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے کسانوں کے قرضوں کی معافی کے وعدے کو پورا کیاجائے گا۔

Telangana farmers loan waiver not easy task

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں