دہلی سے آگرہ اب دور نہیں - 90 منٹ میں بلیٹ ٹرین کا سفر مکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-02

دہلی سے آگرہ اب دور نہیں - 90 منٹ میں بلیٹ ٹرین کا سفر مکمل

بلیٹ ٹرین کا خواب پورا ہونے جارہا ہے ۔ یہ ٹرین دہلی سے آگرہ تک کا سفر محض90منٹ میں پورا کرے گی ۔ اس ہائی اسپیڈ ٹرین کی اسپیڈ160کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوگی ۔ اس ٹرین کا ٹرائل رن جمعرات کو صبح10بجے ریلوے کے سینئر افسر نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے کریں گے ۔ ٹرائل رکن کامیاب ہونے کے بعد اس ریل ٹریک پر مستقل طور پر ہائی اسپیڈ چلائے جانے کی تاریخ طے کی جائے گی۔ اطلاع کے مطابق دہلی آگرہ کے درمیان ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کی تیاریاں ریلبے اور آر ڈی ایس او کے افسران کی دیکھ ریکھ میں شروع ہوگئی ہے ۔ جمعرات کو ٹرائل رن شروع کرنے سے اس ریل ٹریک پر ایک پائلٹ انجن چلایا جائے گا ۔ تاکہ افسران مطمئن ہوسکیں کہ اس ٹریک پر ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے میں کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔، اطلاع کے مطابق ٹرائل رن میں12کوچ والے ایل ایچ بی اے سی کوچ والی ٹرین چلے گی ۔ اطلاع کے مطابق ٹرائل رن کے دران ریل ٹریک کے دونوں طرف آر پی ایف کے جوان تعینات ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ٹرین کے چلنے میں جانور رکاوٹ نہ بنیں اس لئے سیکوریٹی کے لئے تقریباً27کلو میٹر لمبی باڑلگائی گئی ہے ۔ اس وقت آگرہ سے دہلی کے درمیان چل رہی شتابدی ٹرین اس دوری کو دو گھنٹہ میں پورا کرتی ہے ۔ اس روٹ پر بھوپال شتابدی زائد150کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہے ۔ لیکن مجوزہ ہائی اسپیڈ ٹرین کی رفتار160کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔ اس اسپیڈ سے یہ ٹرین دونوں شہروں کے درمیان کی دوری محض90منٹ میں پوری کرلے گی ۔، ذرائع کے مطابق اگر ٹرائل رن کامیاب رہتا ہے تو جلد ہی اس روٹ پر عام آدمی کے لئے سیمی بلیٹ ٹرین دوڑنے لگے گی ۔ اس کے بعد دہلی سے چنڈی گڑھ اور کانپور کے درمیان بھی ایسی ہی ہائی سپیڈ ٹرین ریلوے چلائے گی۔

Delhi to Agra in 90 minutes by train likely

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں