وقفہ وقفہ سے برقی مسدودی - عہدیداران پر اکبر الدین اویسی کی برہمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-02

وقفہ وقفہ سے برقی مسدودی - عہدیداران پر اکبر الدین اویسی کی برہمی


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jul-02

اعتما نیوز
رمضان المبارک میں وقفہ وقفہ سے مسلسل برقی مسدودی کے سبب عوام بالخصوص روازہ داروں کو پریشانی کے سبب جناب اکبر لادین اویسی نے محکمہ برقی اور آبرسانی کے اعلیٰ عہدیداروں سے بات کر کے برہمی کااظہار کیا ۔ جناب اکبر الدین اویسی نے جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومجلس ور کن اسمبلی چار مینار کو دفتر محکمہ برقی منٹ کمپاؤنڈ اور دفتر محکمہ آبرسانی خیریت آباد کو روانہ کیا ۔ جناب احمد پاشاہ قادری نے محکمہ برقی کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر اور محکمہ آبرسانی کے ڈائرکٹر ٹکنیکل اور چیف جنرل منیجر سے ملاقات کر کے عوامی مشکلات سے واقف کروایا اور شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اور دوسرے روزے کے دن وقفہ وقفہ سے برقی مسدودی کی وجہ سے عوام بالخصوص روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، برقی مسدودی کے سبب سربراہی آپ پر بھی اثر پڑ رہا ہے ۔، عوام پانی سے محروم ہورہے ہیں ۔ رمضان المبارک میں کئی علاقوں میں برقی کی مسدودی کی وجہ سے پانی کی سربراہی پر اثر پڑا اور کئی مساجد بالخصوص مکہ مسجد اور چوک مسجد کے حوضوں سطح آب میں بھی کمی رہی ۔، مسلسل برقی مسدودی کے نتیجہ میں مجلس کے تمام ارکان اسمبلی و کونسل کو مسلسل ٹیلیفون کالس موصول ہورہی ہیں جس پر قائد مجلس جناب اکبر اویسی نے محکمہ برقی ور آبرسانی کے اعلی عہدیداروں سے ٹیلی فون پر بات کی اور جناب سید احمد پاشاہ قادری کو دونوں دفاتر روانہ کیا ۔ محکمہ برقی کے عہدیداروں نے معتمد مجلس کو بتایا کہ پرانا شہر میں صبح8:30تا10:30بجے اور دوپہر میں2:30تا4:30بجے برقی مسدود کی جارہی ہے ۔ ریاست میں برقی کے شدید بحران کے باوجود مجلس کی نمائندگی پر افطار، تراویح اور سحر کے اوقات میں بلا وقفہ برقی سربراہی کو یقینی بنایاجارہا ہے ۔ محکمہ برقی کے عہدیداروں نے اس سلسلہ میں مزید شکایات کی اطلاع پر ان کی یکسوئی کا تیقن دیا ۔محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں نے معتمد عمومی مجلس کو تیقن دیا کہ مقررہ وقت پر سربراہی آب کو یقینی بنایاجائے گا۔ ماہ مقدس میں عوام کو پانی کی مشکلات نہ ہوں اس بات کی ممکنہ کوشش کی جائے گی۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں