شادیوں کے لازمی رجسٹریشن کے لئے نیا مسودہ قانون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-22

شادیوں کے لازمی رجسٹریشن کے لئے نیا مسودہ قانون

نئی دہلی
پی ٹی آئی
شادیوں کے رجسٹریشن کو لازمی بنانے حکومت ایک مسودہ قانون پیش کرنے کے اقدامات کررہی ہے ۔ وزیر قانون روی شنکر پرساد نے آج لوک سبھا کو مطلع کیا کہ15ویں لوک سبھا تحلیل ہونے سے چونکہ اس مسئلہ پر گزشتہ مسودہ قانون سوخت ہوگیا ہے تازہ مسودہ قانون پیش کرنے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایک تحریری جواب میں پرساد نے کہا کہ پیدائش و اموات رجسٹریشن(ترمیمی)بل2012جو بلا لحاظ مذہبی تفریق فریقین یا ازواج 7مئی 2012کو ایوان بالا(راجیہ سبھا) میں پیش کیا گیا اور13اگست2013کو منطور کیا گیا تھا ۔ مسودہ قانون لوک سبھا میں غوروخوض اور منظوری کے لئے پیش نہیں کیا جاسکا ۔ جاریہ سال 21 فروری کو ایوان کی تحلیل کے سبب بل سوخت ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ سوائے اتر پردیش اور تلنگانہ کے تمام ریاستیں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں شادیوں کا رجسٹریشن لازمی قرار دینے قانون یاقواعد یا احکام جاری کئے گئے ہیں۔

Compulsory Registration of Marriages Act

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں