پرنب مکرجی کی افطار پارٹی میں ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-22

پرنب مکرجی کی افطار پارٹی میں ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی شرکت

نئی دہلی
یو این آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی آج افطار پارٹی میں حکمراں محاذ اور حزب اختلاف کے اہم قومی رہنماؤں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمائندوں اور غیر ملکی سفارت کاروں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ نائب صدر حامد انصاری ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور مارکسی رہنما سیتا رام یچوری کے علاوہ تقریب کے اہم شرکاء میں ایران ، پاکستان اور آذر بائیجان سمیت کئی ملکوں کے سفارت خانوں کے سربراہوں ، اسکالروں ، مذہبی رہنماؤں اور اخبارات اور ایجنسیوں کے صحافیوں کے علاوہ دوسری ممتاز شخصیات شامل تھیں ۔ صدر جمہوریہ نے مہمانوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور مہمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی۔ افطار کے بعد نماز مغرب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب عشائیہ پر ختم ہوگئی۔

The President, Shri Pranab Mukherjee hosted an Iftar party

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں