کوئلہ اسکام - حیدرآباد کی ایک کمپنی کے 186 کروڑ روپے کے اثاثے قرق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-24

کوئلہ اسکام - حیدرآباد کی ایک کمپنی کے 186 کروڑ روپے کے اثاثے قرق

نئی دہلی
پی ٹی آئی
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے کوئلہ بلاکس اختصاص اسکام میں اپنی سب سے بڑی منی لانڈرنگ کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد کی ایک ملزم کمپنی کے186کروڑ روپے کے اثاثے قرق کرلئے ۔اس کمپنی کا نام نو بھارت پاور پراجکٹس پرائیوٹ لمٹیڈ بتایاجاتا ہے ۔ اور سی بی آئی نے قبل ازیں اس مقدمہ میں پیش کردہ چارج شیٹ میں کمپنی کا نام بطور ملزم شامل کیا تھا ۔ اس کمپنی نے2006اور2009کے درمیان کوئلہ بلاکس کے حصول کیلئے گمراہ کن حقائق پیش کیے اور دھوکہ دہی کے طریقے اختیار کیے۔ مرکزی معاشی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے یہ دوسری قرقی ہے ۔ قبل ازیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ناگپور کی ایک کمپنی کے24.5کروڑ روپے کے اثاثے قرق کرلئے تھے ۔ ایجنسی نے اپن احکام میں بتایا کہ وہ اس معاملہ کی تحقیقات سی بی آئی کے ساتھ مل کر کررہی ہے ۔ ایجنسی نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ186.11کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے جرائم نو بھارت پاور پراجکٹس پرائیویٹ لمٹیڈ کے ڈائرکٹر تری وکرم پرساد نے دوبارہ سرمایہ کاری کے ذریعہ انجام دیے تھے ۔

Coal scam case: ED attaches assets worth Rs 186 cr of Hyderabad firm

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں