بنگلور عصمت ریزی کیس - اسکول کے صدر نشین کو گرفتار کر لیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-24

بنگلور عصمت ریزی کیس - اسکول کے صدر نشین کو گرفتار کر لیا گیا

بنگلور
پی ٹی آئی
بنگلور شہر میں ایک اسکول کے صدر نشین کو جہاں ایک6سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کی گئی تھی اور جس کی وجہ سے عوامی برہمی پیدا ہوگئی تھی اور احتجاجات بھڑک اٹھے تھے ، گرفتار کرلیا گیا ۔ ویب گیور ہائی اسکول کے صدر نشین رستم کیراولا کو آئی پی سی اور جونائل جسٹس ایکٹ جنسی جرائم قانون سے بچوں کے تحفظ کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کرلیا گیا ۔ بنگلور پولیس کمشنر ایم این ریڈی نے یہاں نامہ نگاروں سے یہ بات کہی ۔ پولیس نے آئی پی سی دفعہ201یا کیراوالا کے خلاف جھوٹی اطلاع دینے کی دفعات کا استعمال کیا ۔ یہ اہم ملزام اسکیٹنگ انسرکٹر مصطفیٰ کے بعد دوسری گرفتاری ہے ۔ خاطیوں کو گرفتار کرنے اور اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے میں تاخیر کی وجہ سے بڑے پیمانہ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتہ میں بنگلور شہر اور دیگر مقامات پر احتجاجات بھڑک اٹھے تھے ۔ یہ واقعہ2جولائی کو پیش آیا تھا اور14جولائی کو شکایت درج کرائی گئی تھی جب کہ پہلی گرفتاری 6دن بعد عمل میں آئی تھی کیونکہ عوام اس واقعہ پر برہم ہوگئے تھے ۔

Bangalore Rape: school chairman Arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں