ہیلی کاپٹر معاملت - تیاگی کے خلاف سی بی آئی کا فوجداری مقدمہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-05

ہیلی کاپٹر معاملت - تیاگی کے خلاف سی بی آئی کا فوجداری مقدمہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آگسٹاویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت میں جس کی مالیت3600کروڑ روپے ہے گرمی پیدا کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ہیلی کاپٹروں کے حصول کے لئے مبینہ طور پر رشوت حاصل کرنے کے جرم کی تحقیقات کے لئے آج انڈین ایر فورس کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی اور دیگر کے خلاف کالے دھن کو سفید بنانے کا ایک کیس درج کیا ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ جس نے قبل ازیں اس معاملت میں بیرونی زر مبادلہ کے قوانین کے تحت ایک کیس درج کیا تھا۔ مبینہ رشوت کی زائد از360کروڑ روپے کی غیر قناونی رقم کا پتہ لگانے کے لئے ایک فوجداری کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مارچ2013میں سی بی آئی کی جانب سے درج کردہ اس کی ایف آئی آر میں نامزد درمیانی آدمی اور دیگر شخص کے درمیان معاملت ہوئی تھی ۔ سی بی آئی کی زائد از ایک سال قبل کی شکایت کو تسلیم کرتے ہوئے ایجنسی نے تیاگی ان کے ارکان خاندان ، یوروپی شہریوں کارلوگیروسا،کرسچین مائیکل اور گیوڈو ہیسچیک اور اٹلی کی چار کمپنیوں فنمے کانیکا،برطانوی کمپنی آگسٹا ویسٹ لینڈ اور چندی گڑھ کی آئی ڈی ایس ، انفوٹیک اور ایرومیٹرکس کے خلاف کالے دھن کو سفید بنانے کے قانون کے انسداد کی دفعات کے تحت اس کی درج کردہ فوجداری شکایت درج کراتے ہوئے کیس درج کیا ہے ۔ کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے جملہ13شخصیتوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ ایجنسی جلد ہی ان افراد کے بیانات ریکارڈ کرنے کی کارروائی شروع کرے گی ۔ حتی کہ وہ لیٹرس ریگولیٹری(ایل آر ایس) یا چند ایک یوروپی ممالک سے عدالتی درخواستیں کی ہیں ۔ ذرائع نے کہا کہ ایجنسی ملزمین کے غیر منقولہ اور منقولہ اثاثہ جات کالے دھن کو سفید بنانے کے قوانین کی دفعات کے تحت کرلی جائیں گی ۔ اس معاملت میں مبینہ رشوت کی رقم کا پتہ لگانے کے لئے ایجنسی کے لئے اہم تھا کہ ایک فوجداری کیس درج کرے ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ موجودہ معاہدوں اور ٹیکس اطلاع تبادلہ پروٹوکولس کے تحت دیر ممالک سے تعاون حاصل کرنے کے لئے رجوع ہوگی ۔ آگسٹا ویسٹ لینڈ سے12وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرس کی سربراہی اٹلی کے ارباب محاذ کی جانب سے اس الزام کے بعد کہ معاملت کو قطعیت دینے کے لئے کمپنی کی جانب سے رشوت ادا کی گئی تھی یہ معاملہ اب سی بی آئی کی جانب سے چھان بین کے تحت ہے ۔ اٹلی کے پراسیکوٹر جنہوں نے ابتدائی انکوائری انجام دی تھی الزام عائد کیا کہ برطانوی کمپنی آگسٹا ویٹ لینڈ کی سرپرست کمپنی فیمک کاٹیکا کے سی ، ای او نے ہندوستانی عہدیداروں کو رشوت دینے کے لئے درمیانی افراد کی خدمات حاصل کی تھیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں