46 ہندوستانی نرسیں رہا - ذریعہ خصوصی طیارہ آج صبح کوچی آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-05

46 ہندوستانی نرسیں رہا - ذریعہ خصوصی طیارہ آج صبح کوچی آمد

نئی دہلی
پی ٹی آئی
گڑ بڑ زدہ عراق میں سنی عسکریت پسندوں (آئی ایس آئی ایس) کے اغوا کردہ46ہندوستانی نرسوں کے ایک گروپ کو رہا کردیا گیا ہے اور ان نرسون کو ایر انڈیا کے خصوصی طیارہ کے ذریعہ وطن واپس لایاجارہا ہے ۔ یہ طیارہ آج شام از بیل کے لئے پرواز کرچکا ہے ۔(اربیل،لڑائی کامنطقہ نہیں ہے)۔ توقع ہے کہ یہ نرسیں5جولائی کی صبح کوچی پہنچ جائیں گی ۔ اس سلسلہ میں عراق میں ڈرامائی کوشش آج دن بھر جاری رہیں تاکہ مذکورہ نرسوں کے آزمائش کی گھڑیوں کو ختم کیا جائے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’’میں یہ توثیق کرسکتا ہوں کہ ہندوستانی نرسیں رہا ہوگئی ہیں اور انہوں نے ار بیل میں سفارت خانہ ہند کے عہدیداروں سے ربط قائم کررکھا ہے۔(شمالی عراق میں اربیل علاقہ کردستان کا دارالحکومت ہے)۔ نرسیں، صدام حسین کے آبائی ٹاؤن تکریت کے ایک ہسپتال میں کام کررہی تھیں ۔ ان کی آزمائش؍ مصیبت اس وقت شرو ع ہوئی جب آئی ایس آئی ایس نے گزشتہ9جون کو تیزی کے ساتھ حملہ کیا۔ ان نرسوں کو کل ان کی مرضی کے خلاف عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ شہر موصول میں لایا گیا تھا جو تکریت سے250کلو میٹر دور ہے۔ اربیل انٹر نیشنل ایر پورٹ موصول سے70کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے ۔ ان نرسوں کو لانے کے لئے ایر انڈیا کا خصوصی طیارہ دہلی سے ٹیک آف کرچکا ہے۔

Indian Nurses Freed from Iraq Reach Kochi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں