برکس چوٹی کا نفرنس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم مودی کی آج برازیل روانگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-13

برکس چوٹی کا نفرنس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم مودی کی آج برازیل روانگی

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کے اقتصادی فورم پر تیزی سے ابھررہے ملکوں کی تنظیم برکس کے چھٹے چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے کل برازیل روانہ ہوں گے ۔ چوٹی کانفرنس میں برکس ممالک کے لئے نئی دہلی میں2012میں ہوئے مذاکرات کے دوران طے کئے گئے امور کے مطابق ایک ترقیاتی بینک کے قیام کو آخری شکل دینے، اقوام متحدہ بین الاقوامی مالی تنظیم میں اصلاحات کرنے جیسے اہم ترین معاملوں پر بات چیت ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال ڈربن میں ہوئے مذاکرات میں لئے گئے فیصلوں کو آگے بڑحانے پر بھی کام کیاجائے گا۔ مسٹر مودی کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی برازیل جارہا ہے جس میں کامرس کی وزیر نرملا سیتا رمن ، قومی سلامتی مشیر اے کے ڈوبھال، خارجہ سکریٹری سجاتا سنگھ ، معاشی سکریٹری اروند مایا رام اور وزارت خارجہ میں معاشی معاملوں کی سکریٹری سجاتا مہتا خاص طور پر شامل ہیں۔

BRICS summit: PM Modi leaves for Brazil today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں