دیسی تکنیک سے آراستہ جنگی آبدوز ہندوستانی بحریہ میں شامل ہونے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-13

دیسی تکنیک سے آراستہ جنگی آبدوز ہندوستانی بحریہ میں شامل ہونے تیار

کولکاتا
ایس این بی
ہندوستان کے سمندری سرحد کی نظر آئے بغیر حفاظت کرنے والے ملک کے پہلے پن ڈوبی جہاز’’ کامورتا‘‘ کو آج بحریہ کو سونپا جائے گا ۔ یہ پہلا آبدوز جنگی جہاز ہے جو ملک میں ہی بنایا گیا ہے ۔دفاعی رابطہ افسر ٹی کے سنگھا نے بتایا کہ گارڈن ریچ شپ بلڈرس و انجینئرز لمٹیڈ( جے آر ایس اے) کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر سبکدوش ایڈ مرل اے کے ورما جی آر ایس ای کی فٹنگ آؤٹ جیٹی میں منعقد ایک تقریب میں انتہائی جدید اور ایڈوانس طور پر استعمال کیا جانے والا یہ جہاز ہندوستانی بحریہ کو سونپیں گے ۔ پروجیکٹ28-کے تحت جی آر ایس ای چار اے ایس ڈبلیو کا رویٹ میں آئی این ایس ’کامورتا‘ پہلا ہے ۔ یہ پہلا جہاز ہے جو ملک میں بنایا گیا ہے اور جس میں90فیصد مقامی کل پرزے استعمال کئے گئے ہیں ۔ ساتھ ہی یہ ہندوستان میں تعمیر ہونے والا پہلا جہاز ہے جو سرکاری ملکیت والی کمپنی اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا میں اعلی کوالٹی کے اسٹیل سے بنا ہے ۔ دشمن کی نظرسے بچنے کی ٹکنالوجی سے لیس یہ پہلا جہاز ہے ، یہ نئے ٹرینیبل چاف لانچر کوچ سے لیس ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں