جنوبی کشمیر میں دوسرے دن بھی ہڑتال - معمولات زندگی متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-22

جنوبی کشمیر میں دوسرے دن بھی ہڑتال - معمولات زندگی متاثر

سری نگر
یو این آئی
جنوبی کشمیر کے کولگام اور اننت ناگ اضلاع کے متعدد علاقوں میں دوسرے دن بھی ہڑتال سے معمولات زندگی متاثر رہے جہاں ہفتہ کو سیکوریٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے ایک کمسن طالب علم جان بحق ہوگیا ۔ تاہم دونوں اضلاع کے باقی علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں ۔ ان علاقوں میں آج صبح سویرے دکانیں اور تجارتی مراکز کھل گئے ۔اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی بحال ہوئی، ضلع کولگام کے کیموہ اور کھڈونی میں آج دوسرے روز بھی تجارتی اور دیگر سرگرمیاں معطل رہی۔ سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی جب کہ سرکاری دفاتر اور بینکوں میں بھی کام کاج متاثر رہا ۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں سیکوریٹی فورز اور ریاستی پولیس ملازمین کو بدستور تعینات رکھا گیا ہے ۔

strike shutters Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں