فوجی سربراہ جنرل بکرم سنگھ کے دورہ چین کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-04

فوجی سربراہ جنرل بکرم سنگھ کے دورہ چین کا آغاز

بیجنگ
پی ٹی آئی فوجی سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے جو چین کے چار روزہ سرکاری دورہ پر ہیں، آج یہاں پیپلز لیبریشن آرمی( پی ایل اے) کے سر براہ چیف آف جنرل اسٹاف فینگ فنگبوئی سے بات چیت کی ۔ کسی ہندوستانی فوجی سربراہ کا یہ نوسال کے وقفہ کے بعد چین کا دورہ ہے ۔ قبل ازیں سال2005میں اس وقت کے فوجی سربراہ جنرل این سی ویز نے چین کا دورہ کیا تھا ۔ جنرل بکرم سنگھ چینی فوجی کمیشن کے نائب صدر نشین فین چانگ لونگ سے بھی ملاقات کریں گے ۔ یہ فوجی کمیشن چینی صدر زائی جن پنگ کے تحت ایک طاقتور ادارہ ہے ۔ جو مسلح افواج کے تمام شعبوں کوکنٹرول کرتا ہے ۔ جنرل سنگھ جوتینوں خدمات کی چیف آف اسٹاف کمیٹی کے صدر نشین بھی ہیں ، چین کے نائب صدر لی یوان چاؤ کے علاوہ نائب ایگزیکٹیو وزیر خارجہ ژہانگ یسوئی سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وہ کل یہاں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیڈنس سے بھی ملاقات کریں گے اور 5ولائی کو شنگھائی جائیں گے جہاں چینی بحری جہاز کا معائنہ کریں گے ۔ پیپلز لبریشن آرمی جنرل سنگھ کے دورہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسکا مقصد اعلی سطحی حکمت عملی بات چیت اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا ہے۔ چینی وزارت دفاع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ دورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ یہ صحت مند اور مستقل ہند چین تعلقات میں اپنا حصہ ادار کررہا ہے ۔ اس دورہ سے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے اور بہتر ماحول پیدا ہوگا ۔ وزارت نے کہا کہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعلقات، علاقائی سلامتی صورتحال کے علاوہ مشترکہ تشویش کے مسائل اور فوجی تبادلوں پرجنرل سنگھ کے ساتھ تبادلہ خیال کیاجائے گا ۔ دونوں ملک اپنے قائدین کی جانب سے پیدا کئے گئے اتفاق رائے پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ سرحدی تبادلوں کو مستحکم بنایا جاسکے اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دیاجاسکے تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و امان کی مشترکہ طور پر حفاظت کی جاسکے ۔

Army chief Bikram Singh to begin rare China visit on July 2

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں