آندھرا پردیش میں ایمس کے خطوط پر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-11

آندھرا پردیش میں ایمس کے خطوط پر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ

نئی دہلی
پی آئی بی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی ترقی سے متعلق مسائل کے حل کے تئیں پابند عہد ہے ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ چینائی۔ بنگلور صنعتی راہداری یعنی ٹاملناڈو میں پونیری، آندھرا پردیش میں کرشنا پٹنم اور کرناٹک میں ٹمکور میں 3نئے اسمارٹ شہروں کی ماسٹر پلاننگ کو بھی مکمل کیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہارڈ ویئر مینو فیکچرنگ مرکز کے طور پر آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری کے کاکی ناڈا ٹاؤن کی نشاندہی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرشنا پٹنم میں اسمارٹ شہر کی ماسٹر پلاننگ کو مکمل کیاجائے گا۔ جیٹلی نے کہاکہ حکومت آندھرا پردیش تنظیم جدید بل میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی ترقی سے متعلق مسائل کی یکسوئی کرے گی ۔ آندھرا پردیش میں ایمس کے خطوط پرمیڈیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کیاجائے گا جس کے لئے500کروڑ روپے الاٹ کئے گئے ہیں۔ حکومت آندھرا پردیش کے پسماندہ علاقہ رائلسیما کے ہندو پور میں نیشنل اکیڈمی فارکسٹمز اینڈ اکسائز قائم کرے گی۔ آندھرا پردیش میں5آئی آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کئے جائیں گے۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں ایک ایک ہارٹی کلچر یونیورسٹی200کروڑ روپے کے صرفہ سے قائم کی جائے گی۔ حیدرآباد میں قرضوں کی و صولی کے لئے ٹریبونل قائم کیاجائے گا۔

Budget: AP gets AIIMS, Indian Institute of Technology

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں