دبئی میں مقابلہ خطابت - بھٹکل کا لڑکا مبلغ ملت منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-17

دبئی میں مقابلہ خطابت - بھٹکل کا لڑکا مبلغ ملت منتخب

8-year-old-Indian-prodigy-is-Preacher-of-Nation
دبئی
آئی اے این ایس
متحدہ عرب امارات میں عربی مواعظ ؍ خطابت کے مقابلہ میں ایک 8سالہ ہندوستانی لڑکے ابراہیم شعباندری کو’’مبلغ ملت‘‘ قرار دیا گیا ہے ۔ خلیج ٹائمز نے آج یہ اطلاع دی ۔ ابراہیم شعباندری کا تعلق جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک کے علاقہ بھٹکل سے ہے۔ اس لڑکے نے اپنے زور خطابت اور فن تقریر سے عربی داں سامعین اور ججس کو حیران کردیا اور اعزاز حاصل کرنے کے لئے یہ لڑکا دیگر70مقابلہ کنندگان پربازی لے گیا ۔ مقابلہ13ویں سالانہ رمضان فورم کے حصہ کے طور پر دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں گزشتہ پیر کو منعقد ہوا۔ فورم کی میزبانی‘دبئی کے محکمہ سیاحت و تجارتی مارکٹنگ نے صدر نشین محمد بن راشد المکتوم فاؤنڈیشن شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم کی سرپرستی میں انجام دی ۔ شعباندری کے والد فہیم احمد نے بتایا کہ ایوارڈ سے بچوں کو عربی زبان سیکھنے کی زبردست تحریک ملے گی ۔ ہمارے خاندان کے لئے یہ ایک انتہائی پر مسرت لمحہ ہے ۔ میرے لڑکے کی کامیابی سخت محنت اور جستجو کا نتیجہ ہے اور ہمیں اس کارنامہ پر فخر ہے ۔، ابراہیم شعباندری حفظ قرآن کے طالب علم ہیں۔ وہ فائنل میں آئے12طلباء میں سرفہرست رہے ۔ ان طلباء کوخطبہ؍ وعظ اور کلاسیکی شاعری(حمد و نعت) پڑھنے کے لئے منتخب کیا گیا تھا ۔ مقابلہ کا مقصد6اور11سال کے درمیانی عمر کے با صلاحیت بچوں میں خطبہ؍ وعظ اور شاعری پڑھنے کے میدان کی طرف راغب کرنا ہے۔

Dubai: 8-year-old Bhatkal boy is 'Preacher of the Nation'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں