پاکستان حکومت نے عمران خان کو لانگ مارچ کی اجازت دے دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-17

پاکستان حکومت نے عمران خان کو لانگ مارچ کی اجازت دے دی

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستانی حکومت نے اپوزیشن لیڈر عمران خان اور ان کی پارٹی کے 14اگست کو اسلام آباد میں طے شدہ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی جماعت کے سینئر ارکان کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ عام انتخابات میں مبینہ طور پر انتخابی بے ضابطگیوں کوختم کرنے اور دوبارہ سے الیکشن کرانے کے اپنے مطالبے کے لئے یہ لانچ مارچ نکال رہے ہیں ۔ یوم آزادی کی تیاریوں اور لانگ مارچ کے حوالے سے منعقدہ اساجلاس میں شریک ایک رکن نے پاکستانی میڈیا کوبتایا کہ نواز شریف نے اپنے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکمراں جماعت کے دباؤ میں آنے یا محاذ آرائی کرنے جیسے تاثر کو ہرگز قائم نہ ہونے دیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ14اگست کو یوم آزادی منانے کے لئے ایک روایتی تقریب منعقد کی جائے گی ، جس میں چھ ہزار شرکاء موجود ہوں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ اس کا لانگ مارچ شام کو اسلام آباد پہنچے گا ، لہذا مارچ اور یوم آزادی کی تقریباتً میں باہم تصادم ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی جانب سے الیکشن کے پورے نتائج کا آڈٹ کرانے کے نئے مطالبے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ چونکہ عمران خان14اگست کو اپنا منصوبہ تفصیل سے بتانے کا اعلان کرچکے ہیں لہذا اجلاس نے اعلان ہونے تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم وزیر اعظم نے تمام پارٹی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات کے لئے وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں۔

Pak government had decided to allow PTI to go ahead with its plan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں