شیلا دکشت کے بنگلہ میں 31 اے سی اور 25 ہیٹر لگے تھے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-04

شیلا دکشت کے بنگلہ میں 31 اے سی اور 25 ہیٹر لگے تھے

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کیرالہ کی گورنر شیلا دکشت جب دہلی کی وزیر اعلی تھیں تو ان کی سرکاری رہائش گاہ میں31اے سی اور25ہیٹر لگے ہوئے تھے۔ حق اطلاعات ایکٹ( آر ٹی آئی) کے تحت دی گئی درخواست کے سرکاری جواب میں کہا گیا ہے کہ 3، موتی لال نہرو مارگ پر واقع شیلا دکشت کی رہائش گاہ پر کم سے کم31ایئر کنڈیشنر،15کولر ، 25ہیٹر ، 16ایئر پیوریفائر،12گیزر اور دیگر الیکٹرانک آلات لگے ہوئے تھے ۔ یہ گھر اب سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو الٹ کردیا گیا ہے ۔ مرکزی محکمہ تعمیرات عامہ نے کہا ہے کہ اس وقت کی وزیر اعلیٰ کی ضروریات کے مطابق بنگلے میں الیکٹریکل تبدیلی پر16لاکھ81ہزار روپے خرچ ہوئے تھے ۔ پرشیلادکشت کے گورنر کے طور پر کیرالہ راج بھون جانے کے بعد اس گھر سے ہٹائے گئے بجلی کے آلات اور اشیاء کا مختلف سرکاری دفاتر میں ضرورت کے مطابق جزوی طور پر استعمال کیاجارہا ہے ۔ آرٹی آئی کارکن سبھاش اگروال کو فراہم کرائی گئیں معلومات کے مطابق باقی بچے ایئر کنڈیشنروں اور دیگر اشیاء کو بھی جب بھی ضرورت پڑے گی ۔ استعمال کیاجائے گا ۔3بار وزیر اعلیٰ رہیں شیلا دکشت نے گزشتہ سال دہلی اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد1920میں بنے اور ساڑھے تین ایکڑ سے زیادہ علاقے میں پھیلے بنگلے کو خالی کردیا تھا ۔ اس بنگلے کو خالی کرنے کے بعد وہ فیروز شاہ روڈ پر2000مربع فٹ کے تین بیڈرون والے فلیٹ میں چلی گئی تھیں۔ ان کی طرف سے خالی کئے گئے بنگلے کو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو الاٹ کیے جانے بعد اس بنگلے کے تمام منزلوں کو حال ہی میں اپ ڈیٹ کیاگیا ہے اور اس پر35لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

31 ACs, 25 heaters installed at Dikshit's house

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں